شعور فاؤنڈیشن برائے تعلیم و آگہی پاکستان کے پراجیکٹ تفہیم کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے تعاون سے دو روزہ امن مکالمے کا انعقاد

0
575

شعور فاؤنڈیشن برائے تعلیم و آگہی پاکستان کے پراجیکٹ تفہیم کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے تعاون سے دو روزہ امن مکالمے کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) شعور فاؤنڈیشن برائے تعلیم و آگہی پاکستان کے پراجیکٹ تفہیم کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے تعاون سے دو روزہ امن مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مسالک کے مدارس کے طلباء و طالبات اور جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اس دو روزہ امن مکالمہ ورکشاپ میں شیعہ، بریلوی، دیوبندی، ذکری اور اسماعیلی مسالک کی نمائندہ نوجوان نسل موجود تھی۔ تفہیم کے پراجیکٹ مینیجر جناب سمیع خان اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محترمہ ماہ رخ اور ڈاکٹر حسان اوج کی زیر سرپرستی بین المسالک ہم آہنگی اور مدارس و یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مابین افہام و تفہیم کے موضوع پہ نہایت علمی و تحقیقی مکالمات ہوئے، جسکو شرکاء نے بےحد سراہا۔ اس ورکشاپ میں مولانا محمد احمد فاطمی، ڈاکٹر جواد ہاشمی، ڈاکٹر حسان اوج اور محترمہ زہراء شلوانی نے طلباء و طالبات سے مخلتف موضوعات پہ گفتگو کی اور قیام امن کےلیے مدارس و جامعات کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پہ روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ بانو اور ڈاکٹر محمد حسان اوج کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ بھی تفویض کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here