کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم نے مفاہمتی یاداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے

0
1687

کراچی( اسپورٹس / کاشف احمد فاروقی ) اسپورٹس فاؤنڈیشن اور سماجی خدمات کے حوالے ملک گیر شہرت یافتہ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے 23 جولائی بروز جمعرات کوکراچی میں کھیلوں سے وابستہ مستحق کھلاڑیوں، کوچز اور گراؤنڈ اسٹاف کیلئے کوویڈ- 19 کے مفت ٹیسٹ کرائے جائیں گے اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم نے مفاہمتی یاداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے جس کے تحت کھلاڑیوں،کوچزاور گراؤنڈ اسٹاف کومرحلہ وار کورونا کے مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ مستقبل میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحیم کاکہنا تھا کہ المصطفی ویلفیئرسوسائٹی پاکستان کی معتبرترین سماجی و فلاحی تنظیمات میں سے ایک ہے جو ہمارے معاشرے کے غریب اورکم آمدنی والے طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے اور اپنی خدمات بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب کے صحت، تعلیم، عوامی شعور وآگہی، ہنگامی امداد اور سماجی بہبود کے شعبہ جات میں انجام دے رہی ہے آج اس میں کھیل کا شعبہ بھی شامل ہوگیا ہے ڈاکٹر عبدالرحیم کامزیدکہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں منجمند ہونے کا براہ راست اثر کھلاڑیوں، آرگنائزرزاور گراؤنڈ اسٹاف کوہوا آزمائش کی اس گھڑی میں کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے مشکلات سے دوچار کھلاڑیوں،کوچز، امپائرز اور اسپورٹس آرگنائزر کی داد رسی کرتے ہوئے جس طرح ان کے گھروں میں راشن بیگز،فیس ماسک،سینیٹائزر اور دیگراشیاء فراہم کرنے کابیڑا اٹھاتے ہوئے 1700 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کئے وہ خدمت خلق کی بہترین مثال ہے ہمارا ادارہ مستقبل میں دیگر شعبوں میں بھی کے ایس ایف سے اپنا تعاون جاری رکھے گا کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سماجی خدمات کے حوالے سے المصطفی ویلفیئرسوسائٹی کسی تعارف کی محتاج نہیں ایسے ادارے کے ساتھ اشتراک ہمارے لئے باعث اعزازہے کورونا وائرس کے باعث بے روزگارہونے والے کھلاڑیوں اور کوچزکو سول سوسائٹی، مخیر حضرات اور اداروں کے تعاون سے باعزت روزگار کیلئے مددفراہم کرنے اور ان کی مالی معاونت بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے سید وسیم ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ19-کے ٹیسٹ سے قبل رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے ناموں کے اندراج کیلئے کھلاڑیوں، کوچز، آرگنائزر اور گراؤنڈ اسٹاف کو اپنی متعلقہ فیڈریشنز اورایسوسی ایشنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے رجسٹریشن کے بعد حاصل کردہ فہرست کے مطابق کورونا کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے اس موقع پر کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین طارق احمد، فراز اعجاز اور المصطفی سوسائٹی کے الیاس میمن، معین خان، احمد رضا طیب، فرحان اشرفی،ادریس عبدالغفار اور عبدالغفار سعیدی بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here