جامعہ کراچی کےدس طلباوطالبات کو اسپورٹس اسکالرشپ دینے کی منظوری

0
1377

جامعہ کراچی کےدس طلباوطالبات کو اسپورٹس اسکالرشپ دینے کی منظوری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) مذکورہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے اپنی تدریس مکمل کرسکیں گے
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت پیر کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقدہ اجلاس میں مختلف کھیلوں میں جامعہ کراچی کی نمائندگی کرنے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے 10 طلباوطالبات کو اسپورٹس اسکالرشپ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ خط بھی جاری کردیاگیاہے۔مذکورہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے اپنی تدریس مکمل کرسکیں گے۔
اسپورٹس اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے حمزہ قادر،دانیال حسین راجپوت اورفرسیم ہمدانی شامل ہیں جبکہ شعبہ ویژول اسٹڈیز کے شاہ زیب امجد،انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سید سمیر علی،فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دلاور خان ثنان،شعبہ فارمیسی کی نقش ہمدانی،اسرا وسیم اور شعبہ ابلاغ عامہ کے شیراز حسین اور بلال منظور شامل ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو باہر لانے اور نکھارنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی ناگزیرہے۔ہمارے نوجوان ہی ہمارا اثاثہ ہیں ان کی بروقت حوصلہ افزائی سے یہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے ملک اور اپنی جامعہ کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد مالی حالات کے باوجود بھی جامعہ کراچی کی پوری کوشش ہے کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ اوربہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here