جامعہ کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کا پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

0
1442

جامعہ کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کا پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرارورئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک طویل عرصے تک جامعہ کراچی میں تدریس وتحقیق کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں ان کی جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کیمیاء کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازظہر جامع مسجد مدینہ گلشن اقبال بلاک ۶کراچی میں اداکی گئی۔بعدازاں انہیں ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔
ڈاکٹرفہیم الدین نے 1971 ء میں بحیثیت لیکچرر جامعہ کراچی سے اپنے کیئرئیر کا آغاز کیا،1979 ء میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے جبکہ 1989 ء میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ڈاکٹر فہیم الدین2001 ء میں سیکریٹری الحاق کمیٹی، 2003 ء میں رجسٹرار جامعہ کراچی،2006 ء میں چیئرمین شعبہ کیمیاء،2007 ء میں رئیس کلیہ علوم اور2008 ء میں مشیر برائے شیخ الجامعہ بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم 19 فروری 2008 ء کو جامعہ کراچی سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
…………………………………………………………………………..
جامعہ کراچی: سیمسٹرزفیس جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اگست 2020 ء تک توسیع
موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم جبکہ گذشتہ تمام سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں پچاس فیصد کمی.
جامعہ کراچی کے مارننگ وایوننگ کے وہ طلبہ جو موجودہ اور گذشتہ سیمسٹرز کی فیس جمع کرانے سے قاصر رہے ہیں،ان کی سہولت کے لئے جامعہ کراچی نے لیٹ فیس میں کمی اور ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ تمام گذشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں پچاس فیصد کمی کردی گئی ہے۔
طلبہ15 اگست 2020 ء تک جامعہ کراچی آئے بغیر مختلف طریقہ کارسے فیس جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام ایچ بی ایل بینک برانچز پر فیس جمع کرسکتے ہیں جبکہ اس کے علاہ ایچ بی ایل کی انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور کنیکٹ ایپ کے ذریعے آن لائن فیس جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایچ بی ایل کی کنیکٹ ایجنٹ شاپ پر جاکر بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔
سندھ بینک کی تمام برانچز میں بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے اورسندھ بینک کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز ایس ایم ایس کے ذریعے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی مدد کے لئے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور واٹسپ نمبر 5330909-0310 سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here