انٹرنیشنل جج بننے میں پی بی ایف کے صدر کنور معیز اور سیکریٹری سہیل انور کا بڑا اہم کردار ہے، یہ میرا نہیں پاکستان کا اعزاز ہے، ارمغان مقیم

0
860
انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ میں کم عمر ترین جج کا اعزاز حاصل کرنے والے ارمغان مقیم

پاکستانی نوجوان ارمغان مقیم کا بڑا کارنامہ
ارمغان مقیم نے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ کی تاریخ میں کم عمر ترین پاکستانی جج بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
33 سالہ ارمغان کو مالدیپ میں منعقدہ ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کے دوران جج بننے کا لائسنس جاری کر دیا گیا
انٹرنیشنل جج بننے میں پی بی ایف کے صدر کنور معیز اور سیکریٹری سہیل انور کا بڑا اہم کردار ہے، یہ میرا نہیں پاکستان کا اعزاز ہے، ارمغان مقیم
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ کمیونٹی میں پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کراچی کے نوجوان ارمغان مقیم نے بھی انٹرنیشنل سطح پر کم عمر ترین باڈی بلڈنگ جج بن کر ایک شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے، تینتیس سالہ ارمغان مقیم کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے ایشیئن باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے انھیں جج کا لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد اب ارمغان مقیم کو انٹرنیشنل مقابلوں میں فیصلے کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ جج ارمغان مقیم کا کہنا تھا برسوں کی محنت کا پھل مل گیا ہے، یہ میرا نہیں پاکستان کا اعزاز ہے، جج بننے کے بعد جہاں مجھ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو وہیں یہ میرے لیے اپنی صلاحیتوں کا انٹرنیشنل سطح پر منوانے کا موقع بھی ہے۔ ارمغان مقیم نے صدر باڈی بلڈنگ فیڈریشن و چیف ایگزیکٹو ٹاپ سٹی ون کنور معیز اور سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور کے تعاون پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس مقام تک پہنچنے پر سہیل انور کا بڑا اہم کردار ہے، جس پر ان کا مشکور ہوں، خیال رہے کہ ارمغان مقیم پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدر بھی ہیں وہ 2009 سے مسلسل کئی بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here