اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ VII شھباز احمد شیخ کی موجودگی میں تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ

0
1099

اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ VII شھباز احمد شیخ کی موجودگی میں تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ سات شھباز احمد شیخ کی موجودگی میں تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ ، تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ زون ذاکر برگڑی رشوت لیتے ہوئے گرفتار ، تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی نے آفیس اسسٹنٹ اظھر بھٹو سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ، آفیس اسسٹنٹ اظھر بھٹو نے محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کو شکایت درج کرائی تھی کے میں بیمار ھوں میں نے اپنا تبادلہ جمشید ٹاؤن ایسٹ زون سے گھر کے نزدیک تعلقہ ایجوکیشن افسر گڈاپ ٹاؤن ضلع ملیر کروایا تھا درج شکایت میں انھوں نے کہا کے
میرا تبادلہ ھونے کے باوجود تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی مجھ سے رلیونگ آڈر کے 30 ہزار روپے رشوت مانگی 10 پہلے وصول کئے تھے اور بقایہ 20 ھزار روپے بطور رشوت آج طلب کر رھا تھا انھوں نے کہا کے میں ایک غریب بیمار ملازم ھوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، اس لئے میں 30 ھزار روپے بطور رشوت ادا نہیں کرسکتا ، آفیس اسسٹنٹ اظھر بھٹو کی درخواست پر محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کراچی کے سرکل افسر عبدالحق قریشی اے ایس آئی عبدالسمیع راھجو اور ان کی کی ٹیم نے ٹی ای او جمشید ٹاؤن ایسٹ کی آفیس میں مجسٹریٹ ایسٹ VII شھباز احمد شیخ کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو پہلے سے نوٹ کئے ھوئے 20 ہزار روپے ملزم تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی کی جیب سے برآمد ہونے پر اینٹی کریشن ایسٹ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم ذاکر برگڑی کی کاغذی کارروائی کرنے کے بعد ملزم کا اسپیشل کورٹ اینٹی کریشن سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ، اس سلسلے میں مدعی اظہر بھٹو نے بتایا کے ملزم خود کو صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا پی اے کہلاتا ھے اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کا خاص آدمی کہے کر بلیک میل کرتا ھے ، انھوں نے کہا کے ملزم ذاکر برگڑی سابقہ ڈی ای او ایسٹ انیسہ بگھیو سے ملکر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے حلقے کے سمیت درجنوں گورنمنٹ اسکولوں میں موجود دکانیں ، ٹک شاپس ، کینٹن وغیرہ بیچیں تھی جن کی سابقہ ڈی ای او ایسٹ انیسہ بگھیو ، ذاکر برگڑی و دیگر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here