چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور کا سی پی ایل سی کے عہدے داران سے ملاقات

0
1407

کراچی(اسٹاف رپورٹ) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع کی مجوعی بلدیاتی سہولیات کی بہتری کیلئے ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ضلع کے مکنیوں کو بلدیاتی سہولیات میسر کی جاسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی ایل سی کے دفتر میں چیئرمین جمیل یوسف کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ایس ای ایسٹ اصغر شاہ، یوسی 8 کے وائس چیئرمین رانا تنزیل و دیگر افراد بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران ضلع شرقی میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  کے چیئرمین جمیل یوسف نے اس موقع پر چیئرمین معید انور کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ چیئرمین معید انور نے ضلع کی ترقی میں جو اقدامات کیئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ جو علاقہ مکینوں کے مسائل ہیں انہیں متعلقہ افسران تک پہنچا سکیں، یوسی 8 میں علاقہ مکینوں کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ یہاں پر سڑک کی استرکاری کا کام یقینی بنایا جائے جس پر چیئرمین معید انور نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائیگا، بعد ازاں چیئرمیں امعید انور نے چیئرمین سی پی ایل سی کے عہدے داران کے ہمراہ سڑک کا دورہ کرکے بھی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو سڑک کی استرکاری کے کام کے آغاز کرنے کی ہدایات دیں اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران و سی پی ایل سی کے عہدے داران بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here