کھیلوں کے فروغ میں سرسید یونیورسٹی کا کردار مثالی ہے. اعجاز الدین

0
1449
مہمان خصوصی اعجاز الدین کے ساتھ محمد علی جوہر ہاؤس کی ٹیم کا گروپ, مبشر مختار, فہد فاروق, انوار, سید محمد فہیم اور جاوید اقبال بھی موجود ہیں

نعمان اور صبغت کی شاندار نصف سینچریاں.
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں
جوہر ہاؤس اے نے جناح ہاؤس اے کو یکطرفہ مقابلے میں 141 رنز کی شکست سے دوچار کیا. جوہر ہاؤس اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ سیٹ کیا جس میں نعمان کے 53 اور اسد خان کی 49 رنز کی شاندار اننگز شامل تھیں. جبکہ جناح ہاؤس اے کی پوری ٹیم 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی.
میچ کے مہمان خصوصی ایس ایس پی اعجاز الدین تھے.
مہمان خصوصی نے اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی کے کردار کو مثالی قرار دیا. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرسید یونیورسٹی سٹی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے.
اس سے پہلے کھیلے جانے والے میچ میں محمد علی جناح ہاؤس بی نے مولانا محمد علی جوہر ہاؤس بی کو 42 رنز سے شکست دے دی. جناح ہاؤس بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صبغت کے شاندار 54 رنز کی بدولت 159 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا. جبکہ جوہر ہاؤس بی کی پوری ٹیم 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.
اس میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ پروفیسر ندیم قیوم تھے. دیگر معزز مہمانوں میں شعیب احمد, انجینئر فہد فاروق, انجینئر انوار, جناب زبیر راؤ, اور سید محمد فہیم شامل تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here