زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں ،کرنل جاوید

0
791
ونگ کمانڈر 40ونگز عبداللہ شاہ غازی رینجرز، کرنل جاوید،63ونگ میجر طاہر انور، سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ، سندھ المپک ایسوی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ۔

زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں ،کرنل جاوید
علامہ اقبال باکسنگ ڈے کے دلچسپ مقابلے کا اختتام
کراچی:(اسپورٹس نیوز) ونگ کمانڈر 40 ونگز عبداللہ شاہ غازی رینجرز، کرنل جاوید نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کا خواب دیکھا اور پوری قوم کو اس کی خوشخبری دی۔ اور آج ان کے خواب کو عملی شکل میں ہم دیکھ رہے ہیں اور فخر ہے کے ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے ہم آزادانہ زندگی بسر کررہے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ آج کا دن منانے کا مقصد اپنے نوجوانوں کو ان کے کارناموں سے آگاہ کرنا اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کرنا ہے۔ وہ کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں دو روزہ علامہ اقبال ڈے باکسنگ ایونٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں باکسرز اور آفیشل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ اس موقع پر میجر طاہر انور (63Wing)،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ اور نائب صدر عابد بروہی،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق،سیکریٹری عبدالرزاق، ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر رسول بخش بلوچ، نائب صدر مہر بخش کوچ کے علاوہ سابق انٹر نیشنل باکسرزعبدالرؤف قریشی، مراد بخش، محمد امین،میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ودیگر موجود تھے جبکہ ریفریز ججز کے فرائض فدا حسین، صالح محمد، گلزار خان، نور بادشاہ، محمد اکبر، جمیل خان،نواب علی، عبدالوحید درویش، عبدالرؤف قریشی، موسیٰ قمبرانی، احمد قمبرانی نے انجام دیئے، ایک روزہ مقابلوں میں بوائز، یوتھ کے 128اور گرلز کے 16باکسرز نے حصہ لیا جس میں مجموعی طور پر 72مقابلے ہوئے،اہم مقابلوں کے نتائج یہ ہیں،28کلو گرام میں سجاد (EBC) نے عبدالرحمن (ABBC) کو3-0سے۔ 30کلو گرام میں، شاہ فہد(KBC)نے عبدالواحد (YBBC) کو 2-1 سے۔ 32کلو گرام میں اسماعیل (ABBC)نے مفرحمید (KBC)کو 3-0سے۔ 34کلو گرام میں بلال (OSBC)نے ارتفاء خان (KBC) کو 3-0سے36کلو گرام میں عبداللہ (SMBC)نے انس (KBC) کو 3-0 سے۔ 38کلو گرام میں منیر (PNBC)نے محمد سعید (RCD)کو 3-0سے۔ 40کلو گرام میں ایان (LLWC) نے سمیر (KBC)کو 2-1سے ہرادیا۔42کلو گرام میں محمد یوسف (FCBC) نے محمد سمیر (BKBC)کو 2-1 سے۔ 44کلو گرام میں شاہزیب (YTBC)نے محمد حسن (SZBC)کو 2-1سے ہرادیا۔ یوتھ کلاس میں 48کلو گرام میں امان قمبرانی (MNBC)نے محمد حسن (MNBC)کو 3-0 سے۔ مظہر قمبرانی (LLWC)نے طلحہٰ (KBC)کو 3-0سے۔ 54کلو گرام میں سمیر (PBC)نے روئیت خان (KBC)کو 3-0سے ہرادیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here