سندھ کے عدالتی اعلیٰ آفیشلزکا جامعہ کراچی کی ڈی این اے لیب کا دورہ

0
789

سندھ کے عدالتی اعلیٰ آفیشلزکا جامعہ کراچی کی ڈی این اے لیب کا دورہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ۔سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے تحت سندھ کے10ججوں سمیت10پراسیکیوٹرز اور5 کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انسپیکٹرز نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) کا بدھ کو تفصیلی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ”تفتیش اور عدالتی کاروائی کے دوران فرانزک کے استعمال“ پر ایک تربیتی سیشن میں بھی شرکت کی، متعلقہ تربیتی سیشن سندھ جوڈیشل اکیڈمی کی درخواست پر منعقد ہوا۔اس سیشن کے دوران ایک علامتی جائے واردات کا سین بھی قائم کیا گیا تھا جہاں شرکاء کو حیاتیاتی شہادت کی جمع آوری، پیکجنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے عنوان سے ہنڈس آن ٹریننگ دی گئی۔
ایس ایف ڈی ایل کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق احمد نے شرکاء کو آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے تربیتی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام محکمہئ صحت حکومتِ سندھ کے مالی تعاون سے عمل میں آیا ہے، انہوں نے کہاکہ ایس ایف ڈی ایل مکمل طور پر ڈی این اے اور سیرولوجی کیسز کو حل کرنے کی اسطاعت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے آغاز سے یہ لیبارٹری جرائم اور سول عدالتی نظام کو اعلیٰ کوالٹی کی رپورٹس فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ایس ایف ڈی ایل مستقل بنیادوں پر پولیس، عدالت، میڈیکو لیگل اور قانونی اداروں کے افراد کو متعلقہ شعبے میں تربیت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا اس سیشن سے ججز کوفرانزک ڈی این اے کے مختلف زاویوں سے آگاہی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here