وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے شعبہ ارضیات میں نو تشکیل شدہ ارضیاتی عجائب خانہ(میوزیم) کے دورہ

0
1735

وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے شعبہ ارضیات میں نو تشکیل شدہ ارضیاتی عجائب خانہ(میوزیم) کے دورہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے شعبہ ارضیات میں نو تشکیل شدہ ارضیاتی عجائب خانہ(میوزیم) کے دورہ کے موقع پر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں اساتذہ اور طلبہ کا ریسرچ تعلیمی ادارے کے معیار کو بڑھانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ میں اپنی اس مثلث کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ایمانداری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے اپنی جامعہ سے کرپشن، بدعنوانی اور لاقانونیت جیسے خراب عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں مجھے یقین ہے کہ میری جامعہ سے منسلک ہر ذی شعور فرد میرے اِس مشن میں میرے ساتھ شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شعبہ ارضیات اپنے تمام ترمحدود وسائل کے باوجود صدرِ شعبہ ارضیات پروفیسر سیما ناز صدیقی کی قیادت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے شعبہ میں نو تشکیل شدہ ارضیاتی عجائب خانہ(میوزیم) دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ شاید اس قسم کا میوزیم کم از کم کراچی میں کسی ادارے کے پاس موجود نہیں ہوگا۔پروگرام کے اختتام پر شعبہ ارضیات کے اساتذہ نے شیخ الجامعہ سے انتہائی دوستانہ ماحول میں اپنے اپنے مسائل بھی بیان کئے جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر شعبہ ارضیات کے اساتذہ پروفیسر سہیل انجم، پروفیسر محمد افضال، پروفیسر سعدینہ، ڈاکٹر رخشندہ صدف، پروفیسر اسماء، پروفیسر لطیف، شمائل،ایاز عالم و دیگر موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here