جامعہ کراچی ایم بی بی ایس اور ایم ایس/ ایم ڈی کا امتحانی شیڈول جاری

0
1088

جامعہ کراچی ایم بی بی ایس اور ایم ایس/ ایم ڈی کا امتحانی شیڈول ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء اور ایم ایس/ ایم ڈی کاامتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایم ایس / ایم ڈی کے امتحانات 05 تا07 اکتوبر2020 ء جامعہ کراچی کے کلیہ علوم میں منعقد ہوں گے،جبکہ ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 10 تا23 اکتوبر 2020 ء جامعہ کراچی کے شعبہ زولوجی اور ماس کمیونیکشن میں منعقد ہوں گے۔
طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ،انرولمنٹ کارڈ،قومی شناختی کارڈ اور کالج کارڈ اپنے ہمراہ لازمی لائیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ طلبہ اپنے امتحانی شیڈول اور پریکٹیکل امتحانات کی تاریخ کے لئے متعلقہ کالجز سے رجوع کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here