ایچ ای سی کی یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں. جاوید انوار

0
1694

مہمان خصوصی جاوید انوار صاحب کے ساتھ سرسید یونیورسٹی کی ٹیم کا گروپ اختر میر صاحب, شاہ نعیم ظفر, سیدسرفرازعلی, شاہد مسعود, مناف ایڈوانی, قاضی نصر عباس اور مبشر مختار بھی موجود ہیں

سرسید یونیورسٹی, کراچی یونیورسٹی, سندھ یونیورسٹی جامشورو اور سندھ مدرستہ الااسلام نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ کے فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جو کہ 20 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا.
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جناب جاوید انوار نے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی. ان کا کہنا تھا کہ سرسید یونیورسٹی ابھی صرف پچیس سال کی نوجوان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ہے, لیکن اس کم عمری میں بھی سرسید یونیورسٹی کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں ترقی قابل تقلید وستائش ہے.
انہوں نے کہاں کہ ایچ ای سی کی یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں
انہوں نے سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جناب اختر میر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی بدولت کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کے انڈور جمنازیم میں کھیلنے کا موقع ملا. جاوید انور صاحب نے سرسید یونیورسٹی کے ایکٹنگ کنونیئر اسپورٹس, ڈائریکٹر اسپورٹس اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کوششوں کو بھی سراہا. اور چاروں ٹیموں کو فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی.
اختر میر نے بھی چاروں ٹیموں کو مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی سرسید یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے.
تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں ایڈوائزر ٹو چانسلر سراج خلجی, سیکریٹری پاکستان والی بال فیڈریشن شاہ نعیم ظفر , رجسٹرار سرسید یونی ورسٹی سید سرفراز علی, ڈائریکٹر فائنانس مناف ایڈوانی, قاضی نصر عباس, مبشر مختار, مختیار بھٹی, طارق ابرار, وسیم ماجد, کنور آصف, سید عبدالباسط, شاہد مسعود, محمد عدیل, خالد منیر, جاوید اقبال, نعمان الدین, طارق خان, لبنہ ناز.سندھ یونیورسٹی جامشورو کےکوچ کرارحسین اور ٹیبل ٹینس کے چائلڈاسٹار ار حم بن فرخ بھی موجود تھے.
فائنل میچ کراچی یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں کراچی یونیورسٹی نے دو سیٹ سے فتح حاصل کی. مہمان خصوصی جاوید انور صاحب کا کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اور اس کے بعد انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے.
اس سے پہلے کھیلے جانے والے میچ میں کراچی یونیورسٹی نے سندھ یونیورسٹی کو دو سیٹ سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اس میچ کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایسوسی ایٹ ڈین جناب ڈاکٹر محمد عامر تھے.

مہمان خصوصی جاوید انوار صاحب کے ساتھ سرسید یونیورسٹی کی ٹیم کا گروپ اختر میر صاحب, شاہ نعیم ظفر, سیدسرفرازعلی, شاہد مسعود, مناف ایڈوانی, قاضی نصر عباس اور مبشر مختار بھی موجود ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here