Warning: Undefined array key "url" in /home2/aujnews/public_html/wp-content/plugins/wpforms-lite/src/Forms/IconChoices.php on line 127

Warning: Undefined array key "path" in /home2/aujnews/public_html/wp-content/plugins/wpforms-lite/src/Forms/IconChoices.php on line 128
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات – Auj News
University

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے 4 رکنی وفد نے گورنر ہاءوس میں صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ وفد کے اراکین میں ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار، نائب صدر کموڈور (ر) سلیم صدیقی، جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان اور ایگزیکیٹو ممبر فرخ نظامی شامل تھے ۔
ملاقات کا مقصد حکومت اور تعلیمی اداروں کے مابین خلیج کو کم کرکے خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا اور تعلیمی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا تھا ۔ اس کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون اور تفہیم کی فضاء قائم کرکے تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا بھی شامل تھا ۔
گورنر سندھ نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے اعلیٰ معیارکی تدریسی خدمات کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی کے با اثر اور نمایاں کردار کو سراہا ۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW