پاکستان کا اعزاز کراچی سے تعلق رکھنے والا نوجوان معظم علی بیگ آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ولڈ کپ افریقہ کوالیفائنگ راونڈ میں شریک ممالک میں شامل” مالاوی” کے کپتان مقرر

0
905
کراچی کے علاقے سمن آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان "مالاوی" کے کپتان معظم علی بیگ

پاکستان کا اعزاز کراچی سے تعلق رکھنے والا نوجوان معظم علی بیگ آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ولڈ کپ افریقہ کوالیفائنگ راونڈ میں شریک ممالک میں شامل” مالاوی” کے کپتان مقرر۔
معظم بیگ کا مالاوی کا کپتان بننا اس کے جنون کا انعام اور پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے، معظم کے بڑے بھائی منصور علی بیگ۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے نوجوان کی کرکٹر معظم علی بیگ ذریعہ معاش کے حصول کے لئے مستقل طور پر افریقہ کے ملک مالاوی میں رہائش پزیر ہیں تاہم کرکٹ کا جنون انہیں وہاں بھی بیٹ اور بال سے دور نہ رکھ سکا، مالاوی کے مختلف کلب سے اپنی کرکٹ کو جاری رکھنے والے معظم علی بیگ کو ائی سی سی ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے والے افریقی ممالک میں کپتان کی حیثیت سے ” مالاوی” کی نمائندگی کریں گے، کرکٹ مالاوی نے معظم علی بیگ کو افریقہ سب ریجنل کوالیفائرز گروپ اے میچوں کیلئے”مالاوی” کی 14رکنی ٹیم کی قیادت سونپی ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی غرض سے یہ کوالیفائنگ میچز ٹروانڈا کے شہر کیگالی میں 14اکتوبر سے کھیلے جائیں گے جس کیلئے بائیو سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے ۔۔ معظم علی بیگ کے بڑے بھائی منصور علی بیگ نے اپنے بھائی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بھائی نے دیارے غیر میں کپتان کی حیثیت سے “مالاوی” کی نمائندگی کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، معظم بیگ کا کپتان بننا کرکٹ سے اس کی جنون کے حدتک لگاؤ اور پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here