پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام روزہ تھروبال کوچنگ کورس شروع ہوگیا

0
738

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام روزہ تھروبال کوچنگ کورس شروع ہوگیا
کراچی:( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ تھروبال کوچنگ کورس گذشتہ روز منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔
کورس کا افتتاح واحج حسین نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں بھی موجود تھے۔
کورس میں ملک بھر سے 50 کوچز اور سکول ٹیچرز حصہ لے رہے ہیں۔مس ام لیلی نے فزیکل فٹنس، فوٹور اور اسٹرینتھ پر فزیکلی لیکچر دیا اور مقبول آرائیں نے تھروبال کے رولز اور ریگولیشن پر فزیکلی لیکچر دیا گیا اور
پریکٹس میچز کے دوران تربیت بھی دی جارہی ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی واحج حسین نے نے کہا کہ شرکاء کو تھروبال کورس میں شرکت اور رول ریگولیشن سیکھنے کا سنہری موقع پاکستان تھروبال فیڈریشن کی جانب سے فراہم کرنا خوش آئند بات ہے اور ایسے کورسز کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے تاکہ ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here