جامعہ کراچی اور آئی کیوگروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
784

جامعہ کراچی اور آئی کیوگروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اورآئی کیوگروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پیر کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور آئی کیوگروپ کے سید شاہنواز رضوی اور آصف حیدر مرزا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق آئی کیو گروپ کراچی یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ساتھ ملکر طلباء کے آئیڈیاز کو عصرحاضر کے جدید تقاضوں سے ہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مارکیٹ تک رسائی کویقینی بنانے اور نئے کاروباری منصوبوں کو ترقی دینے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔
آفس ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی اورآئی کیو گروپ،مختلف منصوبوں کی تحقیق اور ترقی کے لیے کمپنیوں سے رابطہ کریں گے۔آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اورآئی کیوگروپ پہلے مرحلے میں ادویہ سازی کی صنعتوں تک رسائی اور پھر مرحلہ وار دیگر صنعتوں تک رسائی حاصل کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here