کراچی تائیکوانڈو کے زیر اہتمام چار روزہ کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2021ء 11 فروری سےشروع ہوگی

0
1144

کراچی تائیکوانڈو کے زیر اہتمام چار روزہ کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2021ء 11 فروری سےشروع ہوگی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹرطلعت محمود ) کراچی تائیکوانڈو کے زیر اہتمام چار روزہ کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 21ء 11 فروری سےشروع ہوگی. ایونٹ کے دوران ریفری ریفریشر کورس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے.جس میں سندھ بھر سے جونیئر سینئر پلیئرز آفیشلز انٹرنیشنل کوالیفائڈ ریفریز سے تربیت حاصل کریں گے.چیمپیئن شپ میں 14 سال.17 سال اور 17 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی مزکورہ کیٹیگریز میں سندھ بھر کے ڈویژن کے علاوہ لاہور,ملتان,پشاور,کوئٹہ اور اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے دیگر شہروں سے حصہ لیں گے. تائیکوانڈو کراچی کی جانب سے فارم فارمیٹ بنایا گیا ہے جس میں قوائد و ضوابد کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں فارم جمع کرانے کے بعد ایونٹ میں حصہ لینے کی اہل ہونگی. پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد کی جانب سے ایونٹ کی منظوری جاری ہوچکی ہے.جبکہ ایونٹ کی نگرانی سندھ تائیکوانڈو کرے گی.ایونٹ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جاچکا ہے جس میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بریگیڈیئر ر مظفر الحسن جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض عثمان فراز ادا کریں گے. ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید عاصم ہونگے.جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں کامران قریشی ، خلدون راجہ, متین عزیز, نور احمد,مس ماجدہ حمید ,ثاقب اکرام, اشفاق احمد، سوہیل علی ہونگے. میڈیا کوارڈینیٹر محمد وقاص شیخ ہونگے. مختلف کوممیتتئیس میں خرّم ، مسرور ، سیددق ، جاوید ، عابد ، اسد ، کاشف ، فرحان ،غضنفر ، ظفر صاحب شامل ہیں ۔ چار روزہ ایونٹ میں ریفری ریفریشر کورس کے علاوہ کیڈٹس,جونیئر اور سینئر چیمپیئنشپ کھیلی جائے گی. ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here