ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کا بالترتیب وہلیزکالج اوروہاج حسین اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا.

0
962

ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کا بالترتیب وہلیزکالج اوروہاج حسین اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا.
اسلام آباد:( اسٹاف رپورٹر )ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کا بالترتیب وہلیزکالج اور وہاج حسین اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز وہیل کالج کراچی میں منعقد ہوئی، وہلیز کالج کے ساتھ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور وہاج حسین اسکول سسٹم کے ساتھ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کا معاہدہ طے پایا۔ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اور وہلیز کالج اور وہاج حسین سکول سسٹم کے ڈین وہاج حسین نے پاکستان کے تمام اداروں سندھ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر طلباء کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایم او یو (MOU) پر دستخط کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے نائب صدر عدنان وہرہ اور وہاج حسین اسکولنگ سسٹم کے ڈین وہاج حسین کے درمیان تھرو بال کو گراس روٹ لیول اور مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لئے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے۔ ایم او یو کی تقریب کے موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن(پی ٹی ایف) نے نیشنل تھرو بال اکیڈمی اور وہلیزکالج کی ٹیموں کے درمیان گرلز تھرو بال میچ کا بھی اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم،پاکستان تھروبال فیڈریشن (خواتین ونگ) کی سیکرٹری جنرل عائشہ رزاق، کراچی تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر کرن وہرہ، فیڈریشن کی ممبر مجلس عاملہ عروج سعید، کوآرڈینیٹر ارشد خان اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرجعفر علی شاہ بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here