ایکسز کرکٹ کلب نے شوبز اسٹار کو 81 رنز سے شکست دیکر ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

0
1091
مہمان خاص خواجہ احمد مستقیم سنچری میکرز محمد طاہر اور سہیل خان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دے رہے۔تصویر میں آصف خان، محفوظ الحق اور خواجہ فواد احمد بھی موجود ہیں
سجاس کے صدر آصف خان میچ کے مہمان خاص خواجہ احمد مستقیم کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں تصویر میں ایس او اے کے نائب صدر محفوظ الحق اور خواجہ فواد احمد بھی موجود ہیں

ایکسز کرکٹ کلب نے شوبز اسٹار کو 81 رنز سے شکست دیکر ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایکسز کرکٹ کلب نے شوبز اسٹار کو 81 رنز سے شکست دیکر ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کے بلے باز سہیل خان اور طاہر خان شاندار سنچری اسکور کرکے مشترکہ طورپر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ حکومت سندھ کی جانب سے کوویڈ19 کی ایس او پی کے تحت آؤٹ ڈور اسپورٹس پر پابندی عائد کئے جانے کی وجہ سے چیف آرگنائزر خواجہ احمد مستقیم نے اے سی سی اور کراچی فرینڈز ویٹرنز کلب کے درمیان شیڈول فائنل ملتوی کردیا،
تفصیلات کے مطابق ایکسز کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ایکسز سی سی اور شوبز اسٹار الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ اے سی سی کے کپتان خواجہ احمد مستقیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ تو ابتداء میں ان فارم بیٹسمین عثمان شاہ سمیت 67 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے باعث ان کی ٹیم مشکلات کا شکار نظر ائی تاہم چوتھی وکٹ کی شراکت میں سہیل خان اور محمد طاہر کے درمیان بننے والے 178 رنز میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جس کے باعث ایکسز سی سی 3 وکٹوں کے نقصان 245 رنز کا حدف دینے میں کامیاب رہی، محمد طاہر 43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 بلند وبالا چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 111 رنز پر جبکہ سہیل خان 48 گیندوں پر تین چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 102 رنز پر ناقابل شکست رہے۔شوبز اسٹار کے سرفراز کے علاوہ کوئی دوسرا باؤلر متاثر کن کارکردگی نہ دیکھا سکا، سرفراز تین اوور میں 28 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، حدف کے تعاقب میں شوبز اسٹار الیون کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، نعمان حبیب اور اولمپیئن سمیر حسین نے مشکل حالات اور سخت دباؤ میں اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم علی عمر اور خواجہ احمد مستقیم کے باؤلنگ کے سامنے ان کی مزاحمت بھی ان کے ٹیم کے کام نہ آئی، سمیر حسین 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نعمان حبیب میچ کے اخری اوور کی اخری گیند پر اپنی ففٹی مکمل کرکے ناقابل شکست رہے۔ خواجہ احمد مستقیم اور علی عمر نے دو دو وکٹیں حاصل کی،
محمد طاہر اور سہیل خان مشترکہ طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے, جبکہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان نے سیمی فائنل کے مہمان خاص خواجہ احمد مستقیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔۔۔۔
میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر خواجہ احمد مستقیم نے حکومت سندھ کی جانب سے کوویڈ19 کی ایس او پی کے تحت آؤٹ ڈور اسپورٹس پر مکمل پابندی عائد کیئے جانے کے باعث ٹورنامنٹ کا فائنل ملتوی کردیا واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل آج(بدھ) کو کراچی فرینڈز ویٹرنز کلب اور ایکسز سی سی کے درمیان شیڈول تھا ، نئی تاریخ کا اعلان کوویڈ19 کی صورتحال اور ایس او پی کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کے بعد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here