آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان

0
1206

سپورٹس ون/شفقت ملک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا جس پر صدر ہاکی فیڈریشن نے آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی ہےجس میں خالد سجاد نے آرمی چیف کو ہاکی کی بحالی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کو سپورٹ کیا،حکومت ہاکی کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا جس پر صدر ہاکی فیڈریشن نے آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here