سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس کی خصوصی ہدایت پر

0
1200

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس کی خصوصی ہدایت پر
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ماڈل تھانے کے سینیر انسپکٹر لیاقت حیات صاحب نے دربار تاج الاولیا خانقاہ تاجیه امجدیه میں عقیدت بھری حاضری دی۔ گدی نشین و مرکزی چیئرمین بزم تاجیه امجدیه قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی سے ملاقات کی۔ لیاقت حیات صاحب نے کہا کہ مجھے یہاں آکر جو قلبی سکون ملا ہے وہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہاں آپ نے دعا کروائی اور دوسری طرف ایک انتہائی مطلوب مجرم جس کی مجھے ایک عرصے سے تلاش تھی وہ قبرستان سے پکڑا گیا۔ یقینا یہ اس دربار کی کرامت ہی ہے کل میں SSP صاحب کےسامنے سُرخرو ہوجاؤں گا۔ اس دربارمیں آنا میرے لیے سعادت ہے واقعی اس دربار میں بہت فیضان ہے۔۔آج سے مجھ کو بھی اپنےمریدوں میں شمار کیجئے۔ عرس مبارک میں تینوں دن سیکیورٹی کو میں خود مانیٹر کروں گا۔ لیاقّت صاحب انتہائی ملن سار رحم دل عقیدت مند انسان ہے اس موقع پے بزمِ کیطرف سے شیلڈ دیگئی دستاربندی بھی کی گئی۔ اس موقع پر خلیفہ ندیم خان تاجی، حاكم علی تاجی، شایان علی تاجی اور دیگر خادمین بھی موجود تھے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here