الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں سیونرز کے نام

0
1976

 

الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں سیونرز کے نام
جہانگیر خان سیونرز کو فائنل میں 4-3 گول سے شکست کا سامنا، مطلوب بیگ کا عارف اشرف کو ہراکر تیسری پوزیشن پر قبضہ، فئیر پلے ٹرافی عارف اشرف سیونرز کے نام
نعمان خان بہترین کھلاڑی، عون آغا بہترین گول کیپر، شہیر قاسم ایمرجنگ پلیئر، سید سعد ظہیر ٹاپ اسکورر اور شوذب رضا بہترین آرگنائزر قرار پائے
ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیروکی ہٹانو اور متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے انعامات تقسیم کئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کے تعاون سے منعقدہ الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں سیونرز نے جیت لی، فائنل میں جہانگیر خان سیونرز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، مطلوب بیگ سیونرز نے عارف اشرف کو 5-1 سے زیر کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، نعمان خان لیگ کے بہترین کھلاڑی، عون آغا بہترین گول کیپر، شہیر قاسم ایمرجنگ پلیئر اور سعد ظہیر ٹاپ اسکورر قرار پائے، ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیروکی ہٹانو اور متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے انعامات تقسیم کئے. تفصیلات کے مطابق صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس گلستان اسکاﺅٹس سینٹر گلشن اقبال میں کھیلے گئے فائنل میں شمس الزماں سیونرز نے جہانگیر خان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کے کپتان زاہد غفار سمیت، بابر سعادات، ریحان الزماں اور شہیر قاسم نے ایک، ایک گول اسکور کیا، شکست خوردہ ٹیم کیلئے حسنین سولنگی نے دو اور محمد سمیر نے ایک گول بنایا، تیسری پوزیشن کے میچ میں مطلوب بیگ کی ٹیم عارف اشرف سیونرز کو 5-1 گول سے شکست دینے میں کامیاب رہی، انکی جانب سے سمیع اللہ نے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ سلمان خورشید اور ڈاکٹر ناصر نے ایک ایک گول اسکور کیا. چیمپئن ٹیم کے عون آغا لیگ کے بہترین گول کیپر، شہیر قاسم ایمرجنگ پلیئر، عارف اشرف کے نعمان خان بہترین کھلاڑی، شوذب رضا بہترین آرگنائزر، جہانگیر خان کے سید سعد ظہیر ٹاپ اسکورر قرار دیئے گئے. ایونٹ میں مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر عارف اشرف سیونرز فئیر پلے ٹرافی کی حقدار قرار پائی، الصغیر ہاکی کلب کے کھلاڑیوں اور انکے فیملی ممبران کی بڑی تعداد فائنل میچ سے محظوظ ہوئی، مہمان خصوصی تیروکی ہٹانو اور خواجہ اظہار الحسن نے انعامات تقسیم کئے، دونوں مہمانوں کو الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے پھولوں کا تحفہ، سندھی ٹوپی، اجرک اور یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں، تقریب میں جناح کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن وسیم ماجد، سینئر ڈائریکٹر کالیجیٹ عبدالباسط، اولمپئین سمیر حسین، یوتھ اولمپک ہاکی کوچ محمد علی خان ، معروف اسپورٹس اینکر نسیم راجپوت عظیم خان، شمس الزماں، قدیر احمد، جہانگیر خان، عارف اشرف، مطلوب بیگ، سراج الدین، اتقاءحسن زیدی، راشد علی خان اور مشیر ربانی کی فیملی ممبران اور ڈاکٹر باسط انصاری ، سبطین ، ندیم سعید، محمد سعید، راﺅ جاوید، زاہد شہاب، عظمت پاشا، مقصود احمد، عمران اشرف، فرحان رضا، ریحان خانزادہ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محفوظ الحق، راجہ بھاریجو، اختر میر، فرض حامد کریم اور دیگر کو منتظمین کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here