ہنڈ اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل عسکری کلب نے جیت لیا

0
1077

ہنڈ اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل عسکری کلب نے جیت لیا
باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہمارا ادارہ ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا
سی ای او ہنڈا اٹلس مسٹرٹوروکی ہاتا نو کا تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) عسکری باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے فائنل مقابلے میں مد مقابل ممبا اسکواڈ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو نہایت دلچسپ مقابلے کے بعد 48 کے مقابلے میں 55باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر پہلا ہنڈا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں عسکری کلب کے انس عثمان کو مین آف دی ٹورنامنٹ اور سیف اللہ نو شروانی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔فائنل کے مہمان خصوصی سی ای او ہنڈا اٹلس مسٹرٹوروکی ہاتا نو نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،امتیاز احمد شیخ،خالد جمیل شمسی،شاہدہ پروین کیانی،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،احمد علی راجپوت،محمد نقی،اس عباد علی اور دیگر موجود تھے۔ مسٹرٹوروکی ہاتا نو نے اعلان کیا کہ ہمارا ادارہ ہر سال ٹورنامنٹ اسپانسر کرے گا انہوں نے باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو اپنے ہر ممکن مدد کی فراہمی کا یقینی دلا یا انہوں نے کہاکہ آج فائنل میں کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھ کر میں اس بات کا برملہ اظہار کرسکتا ہوں کہ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل اپنے عروج پر ہے میں شاندار کھیل پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے اعلان کیا کہ میں کراچی کے وکلاء برادی کی کی جانب سے ایک ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے کا اعلان کرتا ہوں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن جب چائے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرسکتی ہے۔فائنل میں پہلے کوارٹر میں خسارے میں جانے کے باوجود عسکری کلب نے شاندار کامیابی حاصل کی عسکری کی جانب سے انس عثمان جوکہ اس ٹورنامنٹ کے ہیرو تھے انہوں نے 18،سیف اللہ نوشیروانی نے 17اور سید بختیار نے 13جبکہ ممبا اسکواڈ کی جانب سے محمد طلحہ خٹک نے 15،سعد خان نے 13اور راجہ جہانزیب نے 11باسکٹ پوائنٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،نزاکت خان اور عامر غیاث نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،عامر شریف،جاوید میمن،ممتاز احمد اور نعیم احمد نے انجام دیئے۔تقرب میں 3نوجوان کھلاڑیوں جن میں حبیب پبلک اسکول کے محمد دانیال خان مروت،سٹی اسکول کے یش کمار اور سمیر حسین کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا،فائنل کی ونر ٹیم کو 10ہزار اور ٹرافی اور رنر ٹیم کو ہنڈا بیگس اور ٹرافی جبکہ دونوں ٹیموں کو مکمل کٹس دی گئی۔فائنل کے آغاز پر عبدالناصر اور کریم مغل کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here