سرسید یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کا مشترکہ اجلاس

0
1615
(بائیں سے دائیں پہلی قطار) این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز پروفیسر داکٹر عقیل الرحمن و دیگر مشترکہ اجلاس کے موقع پر

سرسید یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کا مشترکہ اجلاس
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک مشترکہ اجلاس این ای ڈی کیمپس میں منعقد ہوا جس میں سائنس اور انجینئرنگ کے شعبہ میں باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ اور ادارے کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات اور طریقہ کار پر بھی گفت و شنید ہوئی ۔
اجلاس میں سرسید یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر رابعہ نور انعام، ڈائریکٹر فنانس مناف ایڈوانی، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل انجینئر اختر ندیم، کنٹرولر امتحانات روشن ضمیر وغیرہ اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ این ای ڈی کی ٹیم پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، ڈین آف سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر اسد الرحمن خان، ڈین آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد احمد قاضی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنٹرولرامتحانات اور وائس چانسلر کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ پر مشتمل تھی ۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سرسید یونیورسٹی کی ٹیم کا خیر مقدم کیا اورانجیئرنگ سائنسز اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور وسائل کے مشترکہ استعمال کے لیے سرسید یونیورسٹی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے سرسید یونیورسٹی کے وفد کو این ای ڈی کادورہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا شکریہ ادا کیا اورعلم پر مبنی تعلیم اورجدید ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات کو چاہئے کہ وہ طلباء کو پڑھائی کے لیے سازگار ماحول مہیا کریں ۔ پبلک اور پرائیوٹ جامعات کے کئی مسائل مشترک ہیں جنھیں حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ جامعات کا خودمختار ہونا ضروری ہے تاکہ وہ انتظامی مسائل سے صحیح طرح سے نمٹ سکیں ۔ انھوں نوجوانوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گریجویٹ کو اس طرح تیار کیا جائے کہ وہ پاکستان کی تیکنیکی ترقی اور مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھال سکیں ۔
ا س موقع پر این ای ڈی کی ٹیم نے یونیورسٹی میں نافذالعمل کیمپس مینجمنٹ سسٹم پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی ۔ اس سسٹم میں فنانشل موڈیول، ایگزمینیشن ماڈیول، لائبریری ریسرچ، لرنگ مینجمنٹ سسٹم، ریسرچ جرنل، اسٹوڈنٹ فیکلٹی پورٹل وغیرہ شامل ہے ۔
اجلاس کا مقصد ٹیکنالوجی پر مبنی اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنا تھا تاکہ گریجوٹس ملازمتوں کے لیے درکار معیار کے مطابق مہارت حاصل کر سکیں ۔ آخر میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اعلان کیا کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں کراچی کی دو بڑی انجینئرنگ یونیورسٹیز انجینئرنگ اور سائنس کے شعبے کی ترقی و بہتری کے لیے باہمی اشتراک کر رہی ہیں ۔ عبدالحامد دکنی
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here