ایس ایس بی کپ یوم پاکستان گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ

0
1069

ایس ایس بیکپ یوم پاکستان گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ
نیبر ہڈ،آرام باغ،KMA کالج اور اقراء یونیورسٹی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں
بوائز ایونٹ کا آغاز آج سے ہوگا، بلوچستان ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سردار منظور احمد کاکڑ کرینگے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری ” SSB کپ یوم پاکستان گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں گرلز ایونٹ 3X3ٹورنامنٹ میں نیبر ہڈ،آرام باغ،KMAکالج اور اقراء یونیورسٹی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے آخری 3میچوں میں نیبر ہڈ نے مد مقابل پیٹرسن اسٹار کو 10کے مقابلے میں 14،دوسرے میچ میں اقراء یونیورسٹی نے مد مقابل ٹی ٹی کلب کو 9کے مقابلے میں 13جبکہ تیسرے میچ میں آرام باغ نے مد مقابل KMAجونیئر کو 9کے مقابلے میں 11باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،زاہد ملک اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،جاوید میمن اور نعیم احمد تھے ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل منگل اور بوائز ایونٹ کا آغاز (آج) مورخہ 31مارچ 2021؁ء سے ہوگا،افتتاح، بلوچستان ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سردار منظور احمد کاکڑ کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here