خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں شب برأت کی عبادات کا اہتمام

0
1214

خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں شب برأت کی عبادات کا اہتمام
محفل ذکر و نعت، خصوصی بیان اور صلوٰۃ التسبیح کا انعقاد ، قاضی سید میروجاہت علی شاہ تاجی نے خصوصی دعا کرائی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بزمِ تاجیہ امجدیہ کے زیراہتمام خانقاہ تاجیہ امجدیہ میںہر سال کی طرح اس سال بھی شب برأت کی مناسبت سے محفل ذکر و نعت، خصوصی بیان اور صلوٰۃ التسبیح کا انعقاد کیاگیا۔ ہدیہ نعت کی سعادت نامور ثناء خوانِ رسولﷺ سیّد اَنس علی اور جنید تاجی نے حاصل کی۔ جبکہ شب برأت کے فضائل پر گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے خصوصی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شب برأت کا مقصد اللہ ربّ العزت کی عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے نفس کا محاسبہ بھی کرنا ہے۔ حقوق العباد کی ادائیگی سب سے اہم عنصر ہے۔ جب تک ہم حقوق العباد کی ادائیگی نہیں کرتے، اُس وقت تک ہماری دیگر عبادات کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ شب برأت کے پیغامِ حقیقی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ صلوٰۃ التسبیح کی نماز علامہ خالد قادری تاجی ملاڑی کی اِقتداء میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں ملک و ملّت کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔ محفل کے شرکاء میں خلیفہ ندیم خان تاجی، صدر پاکستان نیشنل یونین آف جرنلسٹس (سندھ) ذیشان یٰسین تاجی، جنرل سیکریٹری پاکستان نیشنل یونین آف جرنلسٹس (سندھ) قاضی سید میر رامش علی تاجی، قاضی سید میر سُمیت علی تاجی، قاضی سید میر شاہ میر علی تاجی، قاضی سید میر شاہ زیب علی تاجی، طلحہ تاجی، ابان تاجی، ریان تاجی، محمد خان تاجی، پرویز علی تاجی، حاکم علی تاجی، مبین علی تاجی، عمران تاجی، امان تاجی، احسن تاجی، زین العابدین تاجی، معین تاجی، رجب علی تاجی، امیر بخش تاجی، رافیل رضا تاجی، عبدالمعیز تاجی، فیصل تاجی و دیگر معززین اور معتقدین نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here