انٹرکالجیٹ ٹگ آف وار ٹورنامنٹ : گرلز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے اور بوائز کا ٹائٹل ویلز کالج نے جیت لیا

0
1228

انٹرکالجیٹ ٹگ آف وار ٹورنامنٹ : گرلز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے اور بوائز کا ٹائٹل ویلز کالج نے جیت لیا
ناظم آباد اور نیشنل کالج کو شکست کا سامنا، فئیر پلے ٹرافی عثمانیہ گرلز کالج کو دی گئی
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے انعامات تقسیم کئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ انٹر کالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ ختم ہوگیا، گرلز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے اور بوائز کا ٹائٹل ویلز نے جیت لیا، یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونیوالی اختتامی تقریب میں سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے انعامات تقسیم کئے. گرلز کا فائنل ڈی ایچ اے اور ناظم کالج کے درمیان کھیلا گیا جہاں ڈی ایچ اے نے اسٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی، شیخ زید کالج نے تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا جبکہ ٹورنامنٹ میں مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر عثمانیہ گرلز کالج کو فیئر پلے ٹرافی انعام میں دی گئی جو کالج کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مس بتول کاظم نے وصول کی. بوائز کا فائنل ویلز اور نیشنل کالج کے مابین کھیلا گیا جسے ویلز کالج نے باآسانی 0-2 سے جیت لیا، بلدیہ کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین نے اپنے خطاب میں منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی بالخصوص کنوینئیر اسپورٹس قاضی نصر اور ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار کی کوششوں کو سراہا انکا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ اب رکنے والا نہیں ایس ایس یو ای ٹی طلبہ و طالبات کے لئے ایونٹ منعقد کرتی رہے گی، سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور ریٹائرڈ سید سرفراز علی نے کہا کہ ہماری جامع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے پاس 12 مختلف کھیلوں کی ٹیمیں موجود ہیں اور ہم ایچ ای سی کے ہر ایونٹ میں شرکت کیساتھ کچھ کھیلوں کی میزبانی بھی کرتے ہیں تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری بعد اب عنقریب سالانہ اسپورٹس گالا بھی منعقد کیا جائیگا. تقریب سے ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان، باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، ٹینس کے خالد رحمانی نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے بعد ازاں ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے تمام معزز مہمانوں، آرگنائزینگ سیکریٹری، ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز، آرگنائزینگ کمیٹی کے تمام ارکان اور والنٹیرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here