ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کرکٹر سید محمد فہد نیشنل انڈر 16 ون ڈے چیمپیئن شپ میں سندھ کی ٹیم میں منتخب.

0
2707
سندھ انڈر 16 کے کرکٹر سید محمد فہد

سندھ کے ڈویژن حیدرآباد کے شہر ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کرکٹر سید محمد فہد نیشنل انڈر 16 ون ڈے چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے سندھ کی ٹیم میں منتخب ہو کر ٹیم کے ہمراہ فیصل آباد پہنچ گئے. نیو سندھ کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے کمسن بیٹسمین وکٹ کیپر سید محمد فہد ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں ابھر کر سامنے آئے ہیں اور ان سے مستقبل میں بہت زیادہ امیدیں کی جارہی ہیں کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں مستند اہمیت کے حامل ہونگے.وہ 100 میٹر و 200 میٹر ریسز میں حیدرآباد کے انڈر 14 چیمپیئن بھی ہیں اور مایہ ناز ایتھلیٹ تھے اور اس وقت وہ گورنمینٹ ایس ایم کالج ٹنڈوالہیار میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی حیثیت سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں.دریں اثناء سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سید سخاوت علی, محمد جاوید حفیظ,شیخ حبیب کوثر,پرویز احمد شیخ,عبدالجبار انصاری, خرم رفیع صدیقی, احمد نواز, خلیل الرحمن,زینب ارباب,سیدہ نسیمہ شاہ, عائشہ رزاق, ثروت افزاء,سید گوہررضا, عائشہ ارم, عتیق الرحمن رائو, ساجد لطیف خانزادہ, شاہد ولی, سید حسن عباس اور دیگر نے سید محمد ندیم کو انکے بیٹے سید محمد فہد کی سندھ انڈر 16 ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے اور امید کی ہے کہ انکا بیٹا بھی اپنی کارکردگی سے ٹنڈو جام, حیدرآباد ریجن اور سندھ کا نام روشن کریگا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here