شہیدذوالفقار علی بھٹو اور ان کی دختر بینظیر بھٹو شہیدجیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی

0
1006

شہیدذوالفقار علی بھٹو اور ان کی دختر بینظیر بھٹو شہیدجیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی
بینظیر بھٹو کا قتل ایک عالمی سازش ہے،کچھ ایسے سفید ہاتھی ہیں جن کو پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت ایک آنکھ نہیں بھاتی۔فرید انصاری
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو اور ان کی دختر بے نظیر بھٹو شہیدجیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جس کی پوری دنیا معترف ہے،زندہ قومیں کبھی بھی ان جیسے قومی لیڈروں کو فراموش نہیں کرتیں۔ہمارے ملک میں کچھ ایسی شخصیات جنہوں نے تاریخ رقم کی ہے اورشہید بینظیر بھٹو کا شمار بھی ان ہی میں ہوتاہے۔انہوں نے جمہوریت اور جمہوری اقدار کے لئے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کیا۔بینظیر بھٹو ایک عظیم وژنری لیڈرتھیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لئے ایک متاثرکن مشعل راہ ہیں۔بینظیر بھٹو کے ویژن کو فروغ دینے کے لئے تحقیق ناگزیر ہے،ہمیں بینظیر بھٹو پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بتانا چاہیئے کہ انہوں نے پاکستان کے لئے کیا خدمات انجام دیں اورجامعہ کراچی میں بینظیر بھٹو چیئر کے قیام کا مقصد بینظیر کے ویژن کوتحقیق کے ذریعے آگے بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی13 ویں برسی کے موقع پر بینظیر بھٹو کو خراج عقید ت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انچارج پیپلز سیکریٹریٹ سندھ وسابق کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ سندھ فرید انصاری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا قتل ایک عالمی سازش ہے،کچھ ایسے سفید ہاتھی ہیں جن کو پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت ایک آنکھ نہیں بھاتی۔بینظیر بھٹو نے خواتین کے مسائل پر خواتین کو امپاور کرنے کے لئے فرسٹ ویمن بینک بنایا جو ایک کوالٹی ادارہ جو خواتین کی مالی معاونت اور ان کو امپاور کرنے کے لئے اپنا کردار اداکررہاہے۔پاکستان کا پہلا ویمن پولیس اسٹیشن بینظیر بھٹو کی حکومت میں قائم کیا گیا تاکہ خواتین کو بہتر طریقے سے تحفظ اور ذہنی سکون فراہم کیا جاسکے اور پاکستان کی پہلی خاتون کو ہائیکورٹ کی جج کو تعینات کیا۔ بینظیر بھٹو کی سیاسی اور سماجی اصلاحات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔
ڈائریکٹر شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کے ناقدین اور مخالفین کی کمی نہیں ہے لیکن ان کے پرستاروں اور مداحوں کی تعداد ناقدین سے کئی سوگنازیادہ ہے،وہ ایک دلیر جید اور بہادر خاتون تھیں۔بینظیر بھٹو ایک جمہوری ذہن والی رہنما تھیں،اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کو غورسے دیکھا،وہ ایک سوچ کو آگے لے کر جانا چاہتی تھیں۔
اس موقع پرصدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر،ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ،پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت، مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان،ڈاکٹر حناخان، ڈاکٹر صدف مصطفی اور ڈاکٹر محمد علی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here