عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ، دوسو تہتر گریجویٹ طلبہ کو ڈگریاں تفویض

0
1134

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد
دوسو تہتر گریجویٹ طلبہ کو ڈگریاں تفویض
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 6 طلبہ کوسونے کے تمغوں کےساتھ 25 ہزار نقدرقم سے نوازا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا بائیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتے کے روز این ای ڈی یورنیورسٹی گراوونڈ میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر سروش ہشمت لودھی نے کی۔ جلسہ تقسیم اسناد میں 273 طلبہ کو ڈگریان تفویض کی گئیں۔ الیکٹریکل انجینئرنگ بیج 2016 سے 163طلبہ، بیچلرزآف کمپیوٹرسائنس سے 27 طلبہ جبکہ بیچلرزآف سافٹ ویئرانجینئرنگ سے83 طلبہ کو ڈگریاں تفوویض کی گئیں۔ تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے6 طلبہ کو سونے کے تمغوں کے ساتھ 25 ہزار نقد انعامات دیئے گئے جبکہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 4 طلبہ کوانسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کی جانب سے بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سسٹم سےسید وردا خان، الیکٹرانک انجینئرنگ سے کامل رضا، پاورانجینئرنگ سے محمد بلال جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن سے محمد حمزہ خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ بیچلرز آف کمپیوٹر سائینس میں منہاج احمد نے پہلی پوزیشن جبکہ سافٹ ویئرانجینئرنگ میں مہک بخش اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ –
وائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی سروش لودھی نے تمام طلبہ کو ڈگری تفویض کی اور مبارک باد دی۔ انھوں نے مزید طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وجہ سے جہاں ہر انڈسٹری متاثر ہے وہاں تعلیمی اداروں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ہمیں امید واثق ہے کہ بہت جلد صورت حال معمول پر آ جائے گی اور تعلیمی سلسلہ پہلے کی طرح جاری و ساری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں کتنی آبادی ہے معلوم نہیں ایسے میں انجینئرنگ کی تعلیم دینے والے ادارے نہایت ہی کم ہیں، یو آئی ٹی ان اچھے اداروں میں سے ایک ہے،اس موقع پر ڈائریکٹرعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظہیر علی سید نے کہا پچھلے 25 سالوں میں 4000 طلبہ یو آئی ٹی سے گریجویٹ کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں ہمارا نام روشن کر رہے ہیں۔ اپنے نئے انجینئرز سے بھی ہمیں ایسی ہی امیدیں ہیں کہ وہ اس ادارے کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
اس موقع پر پرووائس چانسلراین ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر طفیل ، ریجسٹراراین ای ڈی یورنیورسٹی غضنفر حسین ، بورڈ میمبر عثمان میموریل فاونڈیشن اور یوآئِ فیکلٹی میمبرز بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here