چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کا فائیو اسٹار چورنگی پر مرمت طلب کاموں کا جائزہ۔

0
1662

سفری سہولیات اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ریحان ہاشمی

کراچی(اسٹاف رپورٹ)بلدیہ وسطی کا مشن عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ دستیاب وسائل اورمیئر کراچی کے تعاون سے ضلع وسطی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبربائیس کے وائس چیئرمین مُستفیض فاروقی،ایکسیئن نارتھ ناظم آباد فیصل صغیر اور دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فائیو اسٹار چورنگی کا دورہ کیا اور وہاں پر مرمت طلب کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسرانوں کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والی جگہوں کی فوری مرمت اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی استر کاری کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،تاکہ عوام کو سفر کے دوران پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،اور ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوامی مشکلات سے باخوبی واقف ہیں اور ان مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی اور اُن کی ٹیم وسائل کی کمی کے باوجودضلع وسطی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here