ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائیگا۔شہریار گل

0
1312

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول تاریخی ایونٹ ثابت ہوگا،ڈپٹی کمشنر شہریار میمن کی صدارت میں اسپورٹس تنظیموں کا اجلاس
فیسٹیول کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیاگیا،کرکٹ ٹورنامنٹ لانڈھی جیم خانہ اور راشد لطیف اکیڈمی پر منعقد ہوگا
شہزاد اقبال کرکٹ،ضمیر السلام فٹ بال اور عارف اعوان ایڈوکیٹ شوٹنگ بال کے آرگنائزر جبکہ محمد ارشد میڈیا کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے.
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن اور چیف سیکریٹری کے احکامات کی روشنی میں تعمیر و ترقی کے ساتھ صاف ستھرا سرسبز صحت مند ماحو ل کا قیام یقینی بنا یا جائیگا،صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کھیل و کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ساتھ کھیلوں کی میدانوں کا آباد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020؁ء “کے حوالے سے اسپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کو ضلع کورنگی کا تاریخی ایونٹ بنا یا جائیگا اس فیسٹیول میں ضلع کورنگی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنا یا جائیگا شہریار گل نے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں تمام کھیل کے میدانوں کو فعال بنا یا جائیگا اسپورٹس فیسٹیول اس کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا اس موقع پر کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے چیف کوارڈینٹر غلام محمد خان نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل کی منظوری کے بعد اسپورٹس فیسٹیول میں منعقدہ ہونے والے کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی جگہ اور آرگنائزر کا اعلان کردیا۔افتتاحی فیسٹیول میچ راشد لطیف اکیڈمی جبکہ ٹورنامنٹ راشد لطیف اور لانڈھی جیم خانہ پر منعقد ہونگے فٹ بال ٹورنامنٹ کالونی اسپورٹس سعود آباد اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر منعقد ہونگے،افتتاحی نمائشی کرکٹ میچ کے لئے انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد کو آرگنائزر جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے شہزاد اقبال،فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے ضمیر السلام اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لئے عارف اعوان ایڈوکیٹ اور اعجاز احمد قریشی آرگنائزر ہونگے۔افتتاحی تقریب کے چیف آرگنائزر سابق ہاکی کوچ محمد اخلاق جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئر مین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان، فیسٹیول کے میڈیا کمیٹی کے چیئر مین محمد ارشد جبکہ دیگر اراکین میں عظمت اللہ خان،محمد آصف اراکین ہونگے،سلیم خمیسانی پروٹوکو ل کمیٹی کے چیئر مین جبکہ اراکین میں غلام عباس ایڈوکیٹ،اورنگزیب سلطان اور ذوالفقار عباس خان،فیسٹیول کے چیف کوارڈینٹر غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق (آج) مورخہ 27ستمبر2020؁ء دوپہر 12بجے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر پودا لگا کر صاف ستھرا سرسبز ضلع کورنگی مہم کا آغاز کرینگے بعد ازاں کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے وینیو کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم،لانڈھی جیم خانہ اور راشد لطیف اکیڈمی کا دورہ بھی کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here