ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انجینئرنگ مرمت و بحالی کا کام انجام دے رہا ہے

0
1269

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انجینئرنگ مرمت و بحالی کا کام انجام دے رہا ہے
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انجینئرنگ ماڑی پور روڈ، ایم اے جناح روڈ، مزار قائد کے اطراف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا کام انجام دے رہا ہے تاکہ ان سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی کمی کو دور کیا جاسکے، اس مقصد کے تحت محکمہ انجینئرنگ کی کرینیں اور گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں اور افرادی قوت مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی ہیں جن جگہوں پر کیبل یا پول میں فالٹس موجود ہیں انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے اور زیادہ قوت والی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں، محکمہ انجینئرنگ نے مزار قائد کے عقب میں پیپلز چورنگی کے اطراف اسٹریٹ لائٹس اور سیکریٹریٹ چورنگی پر تمام اسٹریٹ لائٹس ٹھیک کردی ہیں جبکہ دیگر مقامات پر کام جاری ہے اور بہت جلد اسے مکمل کرلیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے مزار قائد کے دورے کے موقع پر مزار کے اطراف تمام سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور مرکزی گیٹ پر اسٹریٹ لائٹس لگانے کی ہدایت کی تھی جس پر کام شروع کردیا گیا ہے، قبل ازیں محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے شہر کے دیگر اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر بھی اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کے بعد ان سڑکوں کو روشن بنایا گیا جس سے رات کے اوقات میں وہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور راہ گیروں کو سہولت حاصل ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here