ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا عمل جاری

0
1061

ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا عمل جاری
نالہ صفائ، ملبہ اٹھانے، نائیٹ سوئپنگ، فیومیگیشن اور سڑکوں کی بہتری کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کی ہدایات پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے،ضلع شرقی میں ڈی ایم سی ایسٹ کی ذمہ داری میں آنے والے نالوں کی صفائ کے کام مکمل کرنے کے حوالے سےکام جاری ہیں مذکورہ امور سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی سر انجام دئیے جارہے ہیں تاحال منظور کالونی، ہل ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس ودیگر جگہوں پر چھوٹے نالوں کی صفائ کی جارہی ہے،نالوں کی صفائ کے حوالے سےگلشن اقبال وجمشید زونز میں نالوں کی صفائ کے کاموں پر ضلع شرقی کے مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسی طرح امور سر انجام دئیے جاتے رہے تو مون سون سیزن میں شہری برسات سے لطف اندوز ہوسکیں گے،اسی طرح روڈز کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے ملبہ اٹھانے کے کام بھی سر انجام دئیے جارہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی زیر نگرانی مختلف یوسیز میں نائیٹ سوئپنگ اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا کام سر انجام دیکر صفائ ستھرائ اور مضر صحت جراثیموں سے محفوظ بنانے کیلئے ضلع شرقی میں امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے اسی طرح مختلف محکمہ جات کے حوالے سے موصولہ شکایات کے حوالے سے بھی ازالے کو ممکن بنایا جارہا ہے شکایتی مراکز کو ہدایات دی گئ ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here