آل پاکستان مسلم لیگ میں نظریاتی پینل تشکیل دینے کا فیصلہ

0
1683

آل پاکستان مسلم لیگ میں نظریاتی پینل تشکیل دینے کا فیصلہ
اے پی ایم ایل نظریاتی پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کارکنان کے مفاد میں کیا۔سرمد احمد صدیقی
تعصب کی بنیاد پر پیسے لے کر نوٹیفیکشن جاری کرنے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں
پرویز مشرف کے عقاب میرے ساتھ ہیں انشااللہ ہم سرخرو ہوں گے
کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کو بکھرنے یا ٹوٹنے نہیں دوں گا
الیکشن کمیشن،عدلیہ کے فیصلوں میں سالوں لگ جاتے ہیں تب تک کارکنان پرویز مشرف کا نظریہ لے کر گھر میں نہیں بیٹھ سکتےسربراہ اے پی ایم ایل نظریاتی پینل
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے کنوینئیر سرمد احمد صدیقی نے اے پی ایم ایل نظریاتی پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔سرمد احمد صدیقی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اے پی ایم ایل نظریاتی پینل تشکیل دینے کے لئے میں نے چاروں صوبوں کے اہم اراکین،اورسیز چیپٹرز کے تمام اراکین سے مشاورت کی ہے۔
جس کی پہلی میٹنگ یکم جنوری کو ہوگی جس میں باقاعدہ اے پی ایم ایل نظریاتی پینل تشکیل دینے کا اعلان کیا جائے گا۔
سرمد احمد صدیقی نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایل نظریاتی گروپ تشکیل دینے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ جہاں پسند ناپسند اور تعصب کی بات آجائے اور کرپشن کا پیسہ آجائے اور خاص طور پر زبان کی بنیاد پر نوٹیفیکشن جاری کرنے کے لئے 8 سے 10 لاکھ روپے مانگے جائیں وہاں چپ نہیں رہا جاسکتا۔
اے پی ایم ایل کے رہنماوں کو کہتا ہوں کہ آپ کی عزت اور آپ کو لیڈر کارکنان بناتے ہیں کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں جو پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔میں چیلنج کرتا ہوں کہ جو لوگ اے پی ایم ایل پر قابض ہیں ان کے پاس 100 لوگ بھی نہیں ہیں اور میرے پاس جنرل (ر)پرویز مشرف کے اصل عقاب ہیں جو کرائے کے لوگ نہیں ہیں۔
(اے پی ایم ایس ایف) کے کراچی یونیورسٹی،این ای ڈی یونیورسٹی کے معصوم کارکنان سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لئے پیسے مانگے جارہے ہیں جو مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ ہمیں مرکز نوٹیفیکیشن کیوں نہیں دیتا۔جب کہ اسلام آباد، لاہور ودیگر شہروں میں پیسے لے لے کر نوٹیفیکیشن دئیے جارہے ہیں۔ میں ان بچوں کو کہتا ہوں کہ میرے لئے پیسے لینا کفر ہے میں نوٹیفیکیشن کے عیوض پیسے لینے کو کفر سمجھتا ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ،الیکشن کمیشن میں پٹیشن چل رہی ہیں یہ پٹیشینیں تو سالوں چلتی ہیں یہ آئینی درخواستیں اگر سالوں چلتی رہیں گی تو کیا کارکنان جنرل (ر) پرویز مشرف کا نظریہ لے کر گھروں پر ہی بیٹھے رہیں گے کیا کارکنان کام نہیں کریں گے جب کارکنان کام کرتے ہیں تو ان کو کہا جاتا ہے کہ آپ کو مرکز نے اتھارٹی دی ہے کام کریں لیکن نوٹیفیکیشن نہیں دیا جاتا اس وجہ سے نظریاتی پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ورنہ کارکنان بکھر جائیں گے اور میں کارکنان کو بکھرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد،جنرل ر پرویز مشرف زندہ باد۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here