پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 2020 ء کا فائنل پنجاب اے نے 2-4 سے جیت لیا.

0
1582

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 2020 ء کا فائنل پنجاب اے نے 2-4 سے جیت لیا.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر طلعت محمود) فائنل کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان تھے.انکے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,’اولمپیئن ناصر علی,چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ,اولمپیئن عبدالرحیم ,پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید منج,کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری ہدایت اللہ,سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی,بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امجد ستی,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر بھی موجود تھے.
انڈر 16 کا فائنل میچ جو کہ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب اے نے 2-4 سے جیت لیا.پنجاب اے کی جانب سے عماد, حنان,بلال اور احمد نے ایک ایک گول سکور کیا.جبکہ پنجاب سی کی جانب سے عزیر اور بلال اکرم نے ایک ایک گول سکور کیا.میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد ہارون ,افسر علی ریزرو ایمپائر مبشر نے سر انجام دیئے جبکہ ججز محمد یعقوب , اعجاز احمد ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض حمزہ طفیل نے سرانجام دیئے.
فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے آفیشلز و کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے.جبکہ مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان کو پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں پی ایچ ایف کی جانب سے سوینئر پیش کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here