جامعہ کراچی: چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
1609

جامعہ کراچی: چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 03 تا06 فروری 2020 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی: ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ اور کراچی اربن ایگری کلچر انیشیٹو کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ اور کراچی اربن ایگری کلچر انیشیٹو کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر صبوحی رضا جبکہ چیف ایگزیکیٹو وبانی کراچی اربن ایگری کلچر انیشیٹواظہر علی احمد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن ،مینجر ریسرچ آپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اسماءتبسم اور کراچی اربن ایگری کلچر انیشیٹوکے ڈائریکٹر آپریشنز انس عبدالباسط فاروقی بھی موجود تھے۔
اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد کراچی کے شہریوں کو غذائیت اور غذائی کمی سے بچانے کے لئے مشترکہ طور پر کاوشیں کرنا ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے شہری زراعت جیسے اقدامات کرناشامل ہیں تاکہ غذائی قلت پر قابوپانے میں مدد مل سکے۔جامعہ کراچی اور کراچی اربن ایگری کلچر انیشیٹومشترکہ طور پر تحقیق کے ذریعے روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے غذائی فصلوں کو بڑھانے کے حوالے سے کام کریں گے ۔
علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے شعبہ ایگر ی کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ کے ماہرین اپنی تحقیق اور تجربے کی روشنی میں شہر کے نواحی علاقوں اور بنجر زمینوں پر مختلف طریقوں سے کاشتکاری میں معاونت کریں گے جس میں ہائیڈروپونک،ایکوا پونک ،ایروپونک اور ورٹیکل فارمنگ جیسے منصوبے شامل ہیں۔مذکورہ منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ کے طلباوطالبات حصہ لیں گے جس سے مذکورہ منصوبے کو کامیاب کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو سیکھنے اور عملی طور پر کام کرنے کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here