سندھ اسمبلی میں اپوزیشن، وفاقی حکومت سے زیادہ نااہل اور نالائق یے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

0
864

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن، وفاقی حکومت سے زیادہ نااہل اور نالائق یے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے رویے کو قابل افسوس اور نہایت نامناسب قرار دیا انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن، وفاقی حکومت سے زیادہ نااہل اور نالائق یے۔ ہفتہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ان دونوں صوبائی وزراء نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی نالائقی کس یہ حال ہے کہ اپنی پیش کی گئی ترامیم پر اسپیکر کے پکارنے کے باوجود اپنی ہی پیش کردہ ترامیم پر کچھ نہیں بولتے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سعید غنی نے اسمبلی بعض متعلقہ قواعد و ضوابط پڑھ کر بھی سنائے اور کہا کہ حکومتی بینچز کی جانب سے اسمبلی کے قواعد و ضوابط پرمکمل عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ لیکن اپوزیشن اراکین نے شاید کبھی بھی اسمبلی قواعد و ضوابط کو پڑھنے تک کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کا حکومتی بنچز اور اسپیکر کی جانب کاغذ پھینکنا اور مغلظات کہنا نہایت قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھریلو جھگڑوں کی فرسٹریشن اسمبلی میں نہ لایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کے تقدس کو ہر صورت برقرار رکھیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے گورنر کو گائیڈ کرنا درست عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کی ابزرویشنز کو قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قواعد و ضوابط کی مکمل پیروی کررہی ہے اور شیڈول میں دی گئی ترامیم پر مکمل بات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے متعدد محکموں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کردار شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی بل پر اپوزیشن سے تجاویز مانگی تھیں۔لیکن یہ اپوزیشن اپنی پیش کردہ ترامیم پر اسمبلی میں اسپیکر کے محرک کا نام پکارے جانے کے باوجود ترامیم پر بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹائم فریم کے مطابق بلدیاتی بل پیش کیا اور اس سے قبل مردم شماری پر تحفظات کی وجہ سے بل پیش کرنے وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ میں بھی میئر کو واضح اختیارات دیئے گئے ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں بھی میئر کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کا اختیار بھی یونین کونسل کو دیا گیا ہے اور اس کے علاؤہ بھی میئر اور بلدیاتی نمائندوں کو بہت بااختیار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن اور واشنگٹن کے میئر جیسے اختیارات کا مطالبہ کرنے والوں کو ان کے اختیارات کی بابت کچھ بھی علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپوزیشن کی پیش کردہ 80 فیصد سفارشات پر عمل درآمد کیا یے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ پہلے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ان کے پورے اختیارات منتقل کردے اور ان دونوں صوبوں کے بلدیاتی قوانین کو یکساں کردے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی نظام کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں اور سندھ حکومت عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات عمل میں لائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here