وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا ملیر کے مختلف علاقوں میں محکمہ تعلیم کے تحت قائم مختلف اداروں کا ہنگامی دورہ

0
1385

ملیرکراچی:(جمیل جوکھیو) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا ملیر کے مختلف علاقوں میں محکمہ تعلیم کے تحت قائم مختلف اداروں کا ہنگامی دورہ، دورے میں رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم، رکن سندھ اسمبلی ساجد ضلح میمبر یوسی 20 اسٹیل ٹاؤن جوکھیو مجاھد جوکھیو،پی ایس 87 کے صدر امداد جوکیو ، سیکرٹری تعلیم احمد ناریجو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں،صوبائی وزیر نے ملیر میں قائم گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن، پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر درسانو چھنو کا دورہ کیا اور وہاں قائم مختلف شعبوں بالخصوص کمپیوٹر لیب، آڈیٹوریم اور دیگر کا جائزہ لیا،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مذکورہ ایلیمنٹری کالج سمیت صوبے کے تمام ایلیمنٹری کالجز میں اساتذہ کو اعلیٰ معیار کی تربیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،مذکورہ ایلیمنٹری کالج کے حوالے سے بھی ایسے اقدامات کئے جائیں گے کہ یہاں سے زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت کی فراہمی ہوسکے،بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے زیر تعمیر شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج درسانو چھنو کا دورہ کیا اور مذکورہ افسران سے اس کالج کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ لیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس کالج کو این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر انتظام چلایا جائے،اس حوالے سے جلد تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے ان کی انتظامیہ سے بات کی جائے گی،بعد ازاں صوبائی وزیر نے زیر تعمیر شہید بینظیر بھٹو میڈیکل اسپتال درسانو چھنو کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے تفصیلات طلب کی ، جس کے بعدصوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر انتظام بنائی جانے والی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں کا کام جلد سے جلد مکمل کرکے اس لائبریری کو عوام کے لئے کھولنے کی ہدایات دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here