بی اے ریگولر سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان

0
1133

بی اے ریگولر سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق مطابق بی اے ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق اقراء حفاظ ڈگری کالج کی حریم صدیقی بنت اکرم علی سیٹ نمبر768307 نے835 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ عائشہ بنت حسین احمد نجیب سیٹ نمبر768306 اورریبکاانعام بنت محمد انعام الحق سیٹ نمبر768308 نے مشترکہ طور پر 810 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی ماہم ناصر بنت عبدالناصرسلام سیٹ نمبر767762 نے 783 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 6291 طلبہ شریک ہوئے،773 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،1830 کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 41.39 فیصدرہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی:الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں 30نومبر2020 ء تک1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here