گراس روٹ لیول پر مذید مقبول بنانے اور ٹیلینٹ کے حصول میں مدد ملے گی۔اسکولز و کالجز لیول پر اسپورٹس کیلینڈر کا حصہ ہوگا۔سید فخرعلی شاہ

0
1699

بیس بال کھیل کا کامیابیوں کی طرف ایک اور قدم۔ بیس بال کو انٹر بورڈ اسپورٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ
گراس روٹ لیول پر مذید مقبول بنانے اور ٹیلینٹ کے حصول میں مدد ملے گی۔اسکولز و کالجز لیول پر اسپورٹس کیلینڈر کا حصہ ہوگا۔سید فخرعلی شاہ
لاہور/کوٹری:(اسٹاف رپورٹرپرویز شیخ) پاکستان نے یس بال کھیل میں کامیابیوں کی طرف ایک اور قدم بڑھا لیا۔گراس روٹ لیول پر کھیل و مذید مقبول بنانے اور ٹیلینٹ کے حصول کے لیئے بیس بال کو انٹربورڈز اسپورٹس کمیٹی میں ہونے والے گیمز میں شامل کرلیا گیا۔اس طرح اب یہ کھیل بھی اسکولز و کالجز لیول پر اسپورٹس کیلینڈر کا حصہ ہوگا۔گزشتہ ہفتے تعلیمی بورڈ بہاولپور میں ہوئی IBSC کی میٹنگ میں بیس بال کھیل کو متفقہ طور پر تعلیمی بورڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیس بال کا کھیل 2020-21 کے موجودہ سیشن میں سکولز اور کالجز میں متعارف کروایا جائے گااور IBSC کی سطح پر اگلے سیشن میں اس کو باقائدہ طور پر شامل کرلیا جائے گا۔اس طرح 2021-2022 سے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والا بیس بال کھیل ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کا حصہ ہوگا۔ اس ضمن میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کو لیٹرجاری کردیا گیا ہے جس میں انہیں تمام تعلیمی بورڈز کو بیس بال کے قواعد وضوابط کی کاپیاں فوری طور پر فراہم کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر نے کمیٹی کے اس فیصلے کو بیس بال کے لئے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ انٹر بورڈ لیول پر بیس بال کو متعارف کروانے سے بیس بال کی ڈیویلپمنٹ اور پروموشن میں مزید مدد ملے گی۔ اسکولز اور کالجز لیول پر بیس بال متعارف کروانے سے ہمیں پہلے سے بھی زیادہ نوجوان کھلاڑی میسر آئیں گے جس سے بیس بال کا کھیل ملک میں مزید ترقی کرے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ہم جلد ہی بیس بال کے قواعد و ضوابط کی کاپیاں تمام تعلیمی بورڈز کو فراہم کردیں گے۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں ضرورت ہوگی ہم وہاں اپنے کوالیفائیڈ کوچز کو بھی بھیجیں گے۔اس ضمن میں علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ نے PFB کے صدر سید فخرعلی شاہ کو مبارکباد دی ہے۔انکا کہنا ہے کہ یہ فیڈریشن کی نیک نیتی اور 28 سالہ محنت کا ثمر ہے کہ بیس بال کھیل نے پاکستان میں مختلف اداروں اور یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ اب اسکولز و کالجز میں بھی قدم جمالیا ہے جس کے باعث انڈر 12, انڈر 15 اور انڈر 18 پر اب اور بھی بہتر انداز میں کام ہوسکے گا۔سید فخر علی شاہ نے میڈیا کے لیئے جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید، سینیئرنائب صدر انجینیئر محمد محسن خان، پروفیسر حمود لکھوی، شیخ مظہراحمد، مصدق حنیف، محمدجمیل کامران، ظفر حسین وڑائچ، سادیہ علوی، عائشہ ارم اور پوری کابینہ سمیت ملک بھر کے بیس کوچز و کھلاڑیوں کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب پاکستان انڈر 12 اور دیگر سطحوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پہلے سے زیادہ موثر اور متاثرکن کارکردگی دکھائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here