صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے،جاوید قریشی

0
715

صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے،جاوید قریشی
ملیر یکجہتی کرکٹ کپ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گل فراز احمد خان،محمد اسلم اور ایم نسیم کا خطاب
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے یہ بات شہر کراچی کے معروف بلڈر اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والی نامور شخصیت جاوید قریشی نے بحیثیت مہمان خصوصی نے پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ملیر یکجہتی کرکٹ کپ سیزن 2 کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کئے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سے شہر کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھی جائے، جب کہ اس موقع پر سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف فاروقی، جمیل احمد، فہد عباسی، خالد علی، اوسامہ قریشی، حمزہ خان، ذیشان علی، محمد اویس، شمیم وصی، شاہ رخ خان اور دیگر بھی موجود تھے،مہمان خصوصی جاوید قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملیر آکر بے حد دلی خوشی ہوئی کہ یہاں کے نوجوان کس طرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ماضی میں ملیر سے یونس خان، راشد لطیف، سعید انور، فواد عالم، سعد علی، پرویز اقبال، اور عدنان اشرف جیسے کھیلاڑی پیدا کئے، جنہوں نے آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کیا، اور میں ان نوجوانوں سے امید کرتاہوں کہ وہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کر ملک کا نام روشن کریں گے،اس موقع پر کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے چیئرمین گل فراز احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ملیر کے نوجوانوں کو یقین دلاتاہوں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا، جب کہ کراچی اسپورٹس سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان نے ملیر کے نوجوانوں میں کھیلوں کا شعور اجاگر کرانے کے لئے عنقریب ملیر اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب کے آخر میں ملیر یکجہتی کرکٹ کپ کے چیف آرگنائزر ایم نسیم نے اپنے مختصر خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور اعلان کیا کہ ملیر یکجہتی کرکٹ کپ سیزن 2 کی شاندار کامیابی کے بعد پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے عنقریب آل ملیر لیول پر ملیر یکجہتی سیزن 3کا انقعاد کیا جائے گا، آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی سی سی ٹیم کے کپتان طارق کووننگ ٹرافی دی جبکہ اے ٹو کے کپتان زبیر علی کو رنر اپ ٹرافی دی گئی، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین روہت، بہترین بولر منتظر احمد، ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر سی سی کلب کے طارق قرار پائے، پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض سید عامر علی نے انجام دئیے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here