انجمن اساتذہ کا جامعہ کراچی کے استاد امجد علی ابڑو کے خلاف سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر ناجائز مقدمہ کے اندراج پر اظہار مذمت۔

0
1494

مقدمہ کے اندراج کرکےانصاف کےتقاضوں کوپامال کیا گیا ہے ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتےہیں اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
خصوصی اعلامیہ کےذریعے وزیر تعلیم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز مقدمہ کا خاتمہ کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹ)انجمن اساتذہ کا جامعہ کراچی کے استاد امجد علی ابڑو کے خلاف سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر ناجائز مقدمہ کے اندراج پر اظہار مذمت انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جامعہ کراچی یونیورسٹی شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے استاد جناب امجد علی ابڑو اور انکے اہل خانہ کے خلاف آبائی علاقے لاڑکانہ میں سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر مقدمہ کے اندراج پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انجمن اساتذہ نے لاڑکانہ پولیس کےجانب سے معزز استاد کے خاندان کے خلاف سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے پراپرٹی کے ایک تنازعے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر مقدمہ کے اندراج کرکےانصاف کےتقاضوں کوپامال کیا ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتےہیں اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے اور کسی بھی سیاسی اثرو رسوخ کی بنیاد پر معزز استاد یا انکے خاندان کو کسی صورت نشانہ نہ بنایا جائے۔ سیکریٹری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سےجاری کردہ خصوصی اعلامیہ کےذریعے وزیر تعلیم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز مقدمہ کا خاتمہ کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here