سجاس اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کے حق کے لئے آواز اٹھانے والی ملک کی واحد تنظیم ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و لیبر حکومت سندھ

0
964
صوبائی وزیر اطلاعات و لیبر سعید غنی انٹرنیشنل کرکٹر شاہنواز ڈھانی کو سجاس گولڈ میڈل پیش کرہے ہیں، تصویر میں سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی، احمد شاہ، خواجہ احمد مستقیم، پروفیسر اعجاز فاروقی اور وجاہت صدیقی بھی موجودہیں

سجاس اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کے حق کے لئے آواز اٹھانے والی ملک کی واحد تنظیم ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و لیبر حکومت سندھ
امید ہے شاہنواز ڈھانی لمبے عرصے تک کرکٹ کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، سعید غنی
پاکستان کے شہزادے انٹرنیشنل کرکٹر شاہنواز داھانی کو سجاس گولڈ میڈل اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سید نصر اقبال کو انکے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایم اے شاھ گولڈ میڈل دیا گیا.
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس کے تحت ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت صوبائی وزیر اطلاعت و لیبر سعید غنی نے کی، تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے ل مہمان خاص کی حیثیت سے شرکت کی، تقریب میں سجاس کے صدر آصف خان، جنرل سیکریٹری اصغر عظیم عہدیداروں، ممبران سمیت سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد، سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال، کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزر نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ محنت و لکن کا کوئی نعم البدل نہیں، باصلاحیت کھلاڑی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، شاہنواز ڈھانی اس کی روشن مثال ہے، سجاس کے پلیٹ فارم لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر شاہنواز ڈھانی کو گولڈ میڈل ملنا اس کے حوصلوں کو مزید بلند کرنے میں معاون ثابت ہوگا، سجاس اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کے حق کے لئے آواز اٹھانے والی ملک کی واحد تنظیم ہے۔ امید ہے شاہنواز ڈھانی لمبے عرصے تک کرکٹ کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے،
سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے اپنے خطاب میں سجاس کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیسٹول کی کامیابی کے بعد ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد سجاس کا بہترین اقدام ہے، شاہنوازڈھانی سندھ کا نہیں ملک کا ہیرو ہے، اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر اس نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے، سجاس دیگر کھیلوں کے ساتھ ثقافتی کھیلوں کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرے.
شاہنواز ڈھانی نے سجاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہہ میرا پہلا گولڈ میڈل ہے جس پر میں سجاس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب بھی موقع ملے گا اپنی صلاحیتوں کے زریعے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا.
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے پہلی بار شاہنوازڈھانی سے ملاقات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز ڈھانی کی کوچنگ کے دوران اندازہ اس کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوگیا تھا، تقریب سے سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ، خواجہ احمد مستقیم، سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد شاہ, سیکریٹری پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، ڈائریکٹر نیا ناظم آباد جیمخانہ محمد طلحہٰ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا.
اس موقع پر سندھ کے شہر لاڑکانہ سے پہلا انٹرنیشنل کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز داھانی کو ان کی محنت اور لگن کے اعتراف میں سجاس گولڈ میڈل سے نوازا گیا، زندگی کے 35 سال اسپورٹس جرنلزم کے نام کرنے والے روزنامہ جنگ کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سید نصر اقبال کو انکے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایم اے شاھ گولڈ میڈل دیا گیا، ملکی اور غیر ملکی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے محمد روحان خان (جوجسٹو) مینا حبیب (ٹگ اف وار) ماریہ ناصر (باکسنگ) عبدالجبار (ملاکھڑا) محمد دانیال خان ( باسکٹ بال) اور اویس شہزاد کو سجاس کے پہلے منتخب صدر راشد صدیقی (مرحوم) کے نام سے منسوب
راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ جبکہ نیشنل جونیئر گالفر عمر خالد، انٹرنیشنل سائیکلسٹ رجب علی ساٹی اور انٹرنیشنل روئنگ پیلئر ہریہ فیصل کو سجاس اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا، سینئر فوٹو گرافرز جاوید اقبال، رضوان علی، کاشف فاروقی(ہفتہ روزہ جوہر ٹائم) روزنامہ پرچم کے ارشد وہاب کو سجاس کے لئے دی جانے والی خدمات اور کلثوم جہاں (روزنامہ جنگ) کو سجاس اسپورٹس فیسٹول ویمن کرکٹ میچ کی کامیابی پر، شاہد انصاری ( روزنامہ امن) کو سجاس کرکٹ ٹیم کا بہترین بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر اسپیشل ایوارڈ دیئے گئے،
بشہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے اور اپنی زندگی کھیلوں کے فروغ کے لئے وقف کرنے والے کے سی سی اے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد اور کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کنوینر و کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد بہترین اسپورٹس آرگنائزر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے،
اسپورٹس جرنلزم کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دہنے پر الیکٹرونک میڈیا کٹیگری میں نیوز ون کے آصف خان بہترین اینکر، 24 نیوز ایچ ڈی کے محمود ریاض بہترین سینئر اسپورٹس رپورٹر، جیو نیوز کے جعفر حسین آل ان ون ( آل راونڈر) سماء ٹی وی کے حذیفہ خان ایمرجنگ رپورٹر، ڈان نیوز کے عمران صدیقی ایمرجنگ اسپورٹس اینکر، اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزمل آصف سوشل میڈیا، سندھ نیوز کے جمشید احمد راجپر بہترین ریجنل اینکر اور نیوز ون کے بدیع الزماں ایمرجنگ تجزیہ کار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔۔
پرنٹ میڈیا کٹیگری میں روزنامہ ایکسپریس کے زبیر نذیر خان بہترین سینئر اسپورٹس رپورٹر، روزنامہ 92 کے امتیاز نارنجا بہترین اسپورٹس ایڈیٹر، روزنامہ نئی بات کے جنید راجپوت ایمرجنگ رپورٹر جبکہ ڈیلی دی نیوز کے انتخاب علی کو بہترین سینئر رپورٹر انگلش میڈیا کا ایوارڈ دیا گیا.
پاکستان کی خدمت کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنے پر انٹر نیشنل باسکٹ بال کوچ ایس ایم تنویر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here