سندھ انڈر25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے افتتاح کیا

0
1887

سندھ انڈر25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے افتتاح کیا
ابتدائی روز ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایسٹ کو 5-0 اور ڈسٹرکٹ سائوتھ نے ملیر کو 6-0 سے شکست دیدی
کراچی پریس کلب کے سابق صدر و سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور اینکر پرسن فواد احمد کی بحیثیت گیسٹ آف آنر شرکت
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام سندھ انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا کراچی میں آغاز ہوگیا ، ابتدائی روز ڈی ایچ اے سینٹرل اور ڈی ایچ اے سائوتھ نے کامیابی حاصل کی ۔ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو ہٹ لگا کر چیمپئین شپ کا افتتاح کیا اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سابق صدر و سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، اینکر پرسن فواد احمد ، ڈی ایچ اے سینٹرل کے سیکریٹری جان محمد ، مبشر مختار خانزادہ ، اولمپئین کامران اشرف ، اولمپئین سید سمیر حسین اولمپئین کاشف جواد ، لطافت حسین شاہ ، اسد قریشی، محسن علی خان ، ارشاد حیدر، محمد علی جعفری ، طارق خان اسد ظہیر ، سید صغیر حسین ، محمد علی خان ، و دیگر بھی موجود تھے ۔ اولمپئین اصلاح دین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ پہلے میچ میں ڈی ایچ اے سینٹرل نے ڈی ایچ اے ایسٹ کو با آسانی 5-0 سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے روحیل فخر نے دو ، سعد علی ، انس صدیقی اور ریان الرحمن نے ایک، ایک گول اسکور کیا ۔ دوسرے میچ میں ڈے ایچ اے سائوتھ نے ملیر کو 6-0 سے زیر کرلیا ، فاتح ٹیم کی جانب سے محمد علی نے دو جبکہ ارسلان ، عمر شاہد ، امتیاز اور عاصم بشیر نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ۔ مہمان خصوصی امتیاز خان فاران اور گیسٹ آف آنر اے ایچ خانزادہ اور فواد احمد کو انتظامیہ کی جانب سے اجرک ، سندھی ٹوپی اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ، مہمان خصوصی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ قومی کھیل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ضلعی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ڈسٹرکٹ کیساتھ ہمیں اسکولز ، کالجز اور کلب لیول کے مقابلے بھی منعقد کرنے چاہییں تاکہ ہمیں مستقبل کے اصلاح الدین ، حسن سردار ، حنیف خان اور شاہد علی خان جیسے کھلاڑی مل سکیں۔ اے ایچ خانزادہ اور فواد احمد نے بھی قومی کھیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مثبت پہلوئوں کو اجاگر کیا ۔ شاہد پرویز ، فہد خان ، فرحان رضا اور کامران اطہر نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here