سندھ بیس بال ٹیم کے جواں سال کپتان,مایہ ناز پچر, نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑی جواد علی انتقال کرگئے

0
1782

نارتھ کراچی کے شاہ محمد قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک, قران خوانی کل مسجد قبا سیکٹر 10 میں ہوگی.صدمے سے دوچار ہیں انکی اچانک جدائی ناقابل تلافی نقصان ہے.انجینیئر محمد محسن خان
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ سمیت تمام آفیشلز و کھلاڑیوں نے تعزیت کی ہے.اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائیں.

کوٹری/(پرویز شیخ)سندھ بیس بال ٹیم کے کپتان, مایہ ناز پچر, نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑی جواد علی انتقال کرگئے.انہیں گزشتہ ہفتے اچانک شوگر لو ہوجانے پر ہسپتال لے جایا گیا تھا تاہم حالت بہتر ہونے کے بعد وہ گھر آگئے تھے اور ابھی مختلف ٹیسٹ کرائے جانے اور رپورٹس آنے کا مرحلہ جاری تھا کہ گزشتہ روز دوبارہ غنودگی میں آگئے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اپنے اہل خانہ, بیس بال اور اسپورٹس حلقوں کو سوگوار چھوڑ گئے.جواد علی عرصہ دراز سے سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان و دیگر عہدیداران وصال انصاری, جاوید عزیز, پرویز شیخ, کاشف شیخ, عائشہ ارم اور سندھ سے تعلق رکھنے والے دیگر نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں عامر سلیم, مستجاب احمد, سید عظیم الدین, ندیم ظہیر, کریم نیازی, سہیل لالا, شکیل احمد, شاہد آفتاب, ارشد علی, زاکرخشک, ظہیرمگسی و دیگر کے انتہائی قریبی دوستوں میں سے تھے اور منہ بولے بیٹے اور بھائی کا درجہ رکھتے تھے.انہیں ان تمام سوگواران و اہل خانہ و اہل محلہ کی آہوں اور سسکیوں میں نیو کراچی کے شاہ محمد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا.کورونا وائرس کے خوف اور لاک ڈائون کے باوجود انکی نماز جنازہ میں عام طور کے برعکس سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ سندھ اور پاکستان بھر سے لاک ڈائون مجبوری و دوری کے باعث شرکت نہ کرسکنے والے آفیشلز و دوستوں نے فون پر انجینیئر محمد محسن خان اور انکے بھائیوں سے تعزیت و دعا کی.جواد علی جواں سال و با صلاحیت بیس بالر و کرکٹر تھے.انہوں نے عرصہ دراز سندھ اور پاکستان کی بیس بال میں نمائندگی کی.وہ گزشتہ نیشنل گیمز پشاور میں سندھ کی ٹیم کے کپتان تھے جبکہ انہوں نے کوٹری کے ملک سکندرخان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سندھ کی تاریخ کے پہلے اور پاکستان کے دوسرے بیس بال5 میچ کراچی کی قیادت کی اور حیدرآباد کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا.وہ ریجرز کلب اور ایئرپورٹ جیمخانہ کے سیزنل کرکٹر تھے اور کرکٹ اور بیس بال حلقوں میں ٹیم کا اہم ستون سمجھے جاتے تھے جبکہ وہ انڈر 12 بوائز اور سندھ وومین بیس بال ٹیم کے کوچ بھی تھے.مرحوم جواد علی کی موت ناقابل تلافی نقصان ہے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے.پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ سمیت تمام آفیشلز و کھلاڑیوں نے دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائیں.انکی روح کو ایصال ثواب کے لیئے ملک بھر میں آن لائن قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ انکی رہائش گاہ کے نزد مسجد قبا سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں کل 16 اپریل بعد نماز عصر قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کی استدعا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here