اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) کے تحت سالانہ دعوت حلیم و نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا

0
922
سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کے ساتھ دعوت حلیم میں شریک شرکاء کا گروپ فوٹو

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) کے تحت سالانہ دعوت حلیم و نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا
سجاس کی دعوت حلیم صحافی برادری میں نمایاں حیثیت حاصل کرچکی ہے، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ
پہلی بار دعوت حلیم میں آکر سوچ رہاہوں کہ اب تک سجاس کے دیگر تقریبات میں شرکت سے دور کیوں رہا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد سجاس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، رجسٹرار سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی
صحافی ایسوسی ایشن میں سجاس سب سے متحرک تنظیم ہے، رضوان بھٹی
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) کراچی پریس کلب میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ ( سجاس) کے تحت سالانہ دعوت حلیم کا اہتمام کیاگیا، ماہ ربیع الاول اور سرکار مدینہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کی نسبت سے معروف نعت خواں سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم محمد حسان نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی، تقریب میں سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد، سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم عہدیداران و ممبران سمیت سجاس کے پیٹرن و عیسیٰ لیب کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، پی ایف یو جے کے نائب صدر سعید جان بلوچ،۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر راشد عزیز، آل پاکستان منی چینجر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ظفر پراچہ، کے پی ٹی کے ڈائریکٹر میڈیا محمد شارق امین فاروقی، پیپسی پاکستان ساوتھ کے منیجر محمد اخلاق، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار سرفراز علی، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر و یوتھ کوچ محمد علی، کے سی سی اے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے اسپورٹس ونگ ایاز منشی، محمد نسیم، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد، ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن خان، سیکریٹری جاوید اقبال، ہنڈا ایٹلس پاکستان کے جی ایم امتیاز شیخ، پی آئی ایچ کے صدر شہاب شاہ، سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال، ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے محمد سرور، نئشنل بینک اسپورٹس ونگ کے میڈیا منیجر عظمت اللہ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اصغر بلوچ، آرٹس کونسل آف پاکستان کے ڈائریکٹر میڈیا بشیر سدوزئی،کراٹے ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری عبدالحمید سمیت مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹس نے شرکت کی، اس موقع پر سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عبداللہ عیسیٰ کا کہنا تھا کہ سجاس کی تقریب میں شرکت کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں،سجاس کے ساتھ میرا رشتہِ ابتدائی ایام سے ہے، اپنے کام اور بہترین انتظامات کی وجہ سے سجاس کی دعوت حلیم صحافی برادری میں نمایاں حیثیت حاصل کر چکی ہے، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی کا کہنا تھا صحافی تنظیموں میں بہت سی ایسوسی ایشن ہیں جو اپنے اپنے دائرے میں کام کررہی ہیں تاہم سجاس ان تمام ایسوسی ایشن میں سب سے متحرک تنظیم ہے، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کا کہنا تھا کہ سجاس کے کام کے حوالے سے بہت کچھ سن رکھا تھا تاہم مصروفیت کے باعث اس کی تقریب میں نہیں اسکا۔ آج پہلی بار دعوت حلیم میں آکر سوچ رہا ہوں کہ اب تک سجاس کے دیگر تقریبات میں شرکت سے دور کیوں رہا، سجاس نے اسپورٹس برادری کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع کرر کھا ہے، رجسٹرار سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی سرفراز علی کا کہنا تھا کہ سجاس اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ، سجاس کی کئی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی میں ہوچکا ہے، مستقبل میں بھی سجاس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here