کورنگی اسپورٹس فیسٹیول:کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کے ڈراز مکمل

0
1542

 

 

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول:کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کے ڈراز مکمل
میدانوں کی تزئین و آرائش 10اکتوبر تک مکمل کرلی جائیگی۔شہر یار گل
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کا میدانوں کا دورہ جاری انتظامات کا معائنہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اہلیان ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام 17تا 23اکتوبر 2020؁ء تک منعقد ہونے والے پہلے مرحلے میں منعقد ہونے والے کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹس کے ڈراز ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہر یار گل کے زیر نگرانی نکالے گئے،اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان،میڈیا کمیٹی کے چیئر مین محمد ارشد،محمد سلیم خمیسانی،محمد اخلاق،چیف کوارڈینٹر فیسٹیول غلام محمد خان اور تینوں ٹورنامنٹس کے آرگنائزرز اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے اسپورٹس فیسٹیول کے پہلے مرحلے کے تینوں ٹورنامنٹس میں ضلع کورنگی کی8،8ٹیمیں حصہ لیں گے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے اس موقع پر کہا کہ “:کورنگی اسپورٹس فیسٹیول “عوام کے درمیان امن،محبت اور بھائی چارگی کو فروغ اور ضلع کورنگی میں میدانوں کو آباد اور اسے فعال بنا نے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ ہر ماہ 3کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا جو فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔شہر یار گل نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا اولین مقصد ہے کہ بلدیہ کورنگی کے توسط سے ضلع کورنگی میں قائم کھیلوں کے میدانوں کو اُن کی اصل شکل میں بحال کروں جو اس وقت بہت خراب حالت میں ہیں اگر میدان فعال اور اس میں سہولت موجود ہوں تو ایک مرتبہ پھر ضلع کورنگی سے سعید انور،تسلیم عارف،راشد لطیف،توصیف احمد،سعید آزاد،نسیم حمید جیسے کھلاڑی پیدا ہونگے انہوں نے اسپورٹس منتظمین کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے ایونٹ کو انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کیا جائیگا اور اس میں علاقہ عوام کی شمولیت کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ انتظامات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ 15اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے ڈی سی کورنگی آفس کے کمیٹی ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس کے پرنٹ و الیکٹرک میڈیا کے نمائندگان کو “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول “کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا دریں اثناء میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے فیسٹیول کے پہلے مرحلے کے ایونٹ وینو کالونی اسپورٹس سعود آباد ملیر،غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی،راشد لطیف اکیڈمی اور لانڈھی جیم خانہ کا دورہ کرکے فیسٹیول کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس سروسز بلدیہ کورنگی محمد جاوید،ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ بلدیہ کورنگی سلیم رضا،اسپورٹس آرگنائزر ضمیر السلام،عارف اعوان ایڈوکیٹ،اعجاز احمد قریشی،شہزاد عالم اور دیگر موجود تھے واضح رہے کے فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں گازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی میں فلڈ لائٹس نصب کردیئے گئے جبکہ کالونی اسپورٹس پر گھا س کی کٹائی اور راشد لطیف اکیڈمی کورنگی نمبر5پر افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتطامات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here