کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 شاہ فیصل نے کرکٹ اور شوٹنگ بال کا تائٹل اپنے نام کرلیا

0
1262

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 شاہ فیصل نے کرکٹ اور شوٹنگ بال کا تائٹل اپنے نام کرلیا
شاہ فیصل وائٹ کرکٹ اور غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی شوٹنگ بال چمپئن بن گئی
عوام کو بنیادی سہولیات کے ساتھ صحت مند تفریحی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان
کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور نوجوانوں کی بھر پور سرپرستی کی جائیگی،فیسٹیول کے دوسرے فیز میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے
کرکٹ اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان کا خطاب،DMCکورنگی کے سلیم رضا،ایاز خان محمد عامر،خواجہ منتجب اور دیگر موجود تھے
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام بلدیہ عالیہ کورنگی و ضلع انتظامیہ کورنگی کے اشتراک سے “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 میں جاری کرکٹ اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،کرکٹ اور شوٹنگ بال کا ٹائٹل شاہ فیصل کے نوجوانوں نے اپنی شاندار پر فارمنس کا لوہا منوا کر اپنے نام کرلیا، شاہ فیصل وائٹ کرکٹ اور غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی شوٹنگ بال چمپئن بن گئی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہ فیصل وائٹس نے مد مقابل شاہ فیصل گرین کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دیکر چمپئن بنے کا اعزاز حاصل کیا،ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے شاہ فیصل وائٹس سے مقررہ 20اوورز میں 173رنز اسکور کئے فیاض حسین نے 64،دلاور مرچنٹ نے 41اور طاہر صدیقی نے 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،شاہ فیصل گرین کے عماد حسین نے 30رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شاہ فیصل گرین کی ٹیم 20ویں اوورز کی چوتھے گیند پر 170بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی،عمیر ریاض 36،ارسلان بشیر 33حفظہ منیرنے 23رنز بنا ئے جبکہ شاہ فیصل وائتس کے بلال منظور نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 21رنز کے عیوض 3جبکہ محمد یحییٰ نے40رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض محمد ذیشان رضا،اور ضیاء احمد نے انجام دیئے جبکہ اسکور ر صغیر احمد تھے۔فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی میونسپل کمشنر فہیم خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی سلیم رضا،ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز محمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹرز انفارمیشن محمد عامر، خواجہ منتجیب اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شہزاد اقبال و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر فہیم خان نے کہا کہ بلدیہ کورنگی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھصحت مند تفریحی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنا رہی ہے انہوں نے یقین دلا یا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور نوجوانوں کی بھر پور سرپرستی کی جائیگی کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کھیلوں کے میدانوں کو فعال،کھیوں کو فروغ اور نوجوانوں کی سرپرستی کا نقطہ آغاز ہے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی قیادت میں ضلع کورنگی کو نہ صرف صاف ستھرا سرسبز بنا ئیں گے بلکہ صحت مند معاشرے کا قیام بھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوسرے فیز میں مزید کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا جس کا اعلان انشا اللہ جلد کیا جائیگا۔شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے فائنل معرکہ میں غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی نے مد مقابل مضبوط حریف کورنگی کے نوجوانوں پر مشتمل واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کو شاندار اور دلچسپ مقابلے کے بعد غازی اسپورٹس نے 2-0سے جیت کر چمپئن بن گئی اسکور 16-13اور16-14رہا فائنل میچ میں وسیم عباس،رضوان احمد،محمد حسنین،محمد شمیم اور عبداللہ نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا،میچ ریفریز کے فرائض محمد اسماعیل،عبدالرحیم اور محمد عاصم نے انجام دیئے۔فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق اور نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر شی ہان شہزاد احمد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر محمد رفیق اور شی ہان شہزاد احمد نے کہاکہ کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کا احسن اقدام ہے انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ شہریار گل نے اپنی کاوشوں اور صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی ہر سطح پر خدمت اور انہیں سہولتیں پہنچا نے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں محمد رفیق اور شہزاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کو کھیل اور کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here